پی ایم انڈیا
کابینہ پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر اور مالیات کے وزیر کو بین الاقوامی مقابلہ جاتی بوریوں (آئی سی بی) کے بعد ایچ ای ایل پی /او اے ایل پی کے تحت کامیاب بولی لگانے والوں کو بلاکس/ٹھیکے والے علاقے دینے کو منظوری دینے کے لئے اختیارات سونپنے کو منظوری دی
نئی دہلی، 11 اپریل 2018/کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے حکومت کے اقدام کے مطابق وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مالیات کے وزیر کو سکریٹریوں کی بااختیار کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر بین الاقوامی مقابلہ جاتی بولی (آئی سی بی) کے بعد ہائیڈرو کاربن ایکسپلوریشن اور لائسنسنگ پالیسی (ایچ ای ایل ٹی) کے تحت کامیاب بولی لگانے والوں کو بلاگس /کانٹریکٹ علاقے دینے کے لئے اختیار دینے کو منظوری دے دی۔ ایچ ای ایل پی کے تحت بلاکس ایک سال میں دو مرتبہ دیئے جائیں گے۔ اس لئے اختیار سونپنے سے بلاگس دینے کے بارے میں فیصلہ دینے کے عمل میں تیز ی آئے گی اور کاروبار کرنے کو آسان بنانے کی پہل کو تقویت ملے گی۔
اثر:
این ای ایل پی پالیسی کے تحت سکریٹریوں کی بااختیار کمیٹی (ای سی ایس )بولی کا تخمینہ ضابطہ (بی ای سی) پر غور کرتا ہے جہاں کہیں بھی ضروری ہو بولی لگانے والوں کے ساتھ مذاکرات کرتا ہے اور بلاگ دینے کے بارے میں سی سی ای اے کو سفارش کرتا ہے ۔ سی سی اے بلاگس دینے کی منظوری دیتا ہے ۔ کابینہ میں صلا ح و مشورہ سمیت تمام عمل کافی لمبا ہوتا ہے اوراس میں کافی وقت لگتا ہے۔ حکومت کی کاروبار کو آسان بنانے کی پہل کے ساتھ تا ل میل قائم کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ بلاگس / ٹھیگے دینے کی وقت کی مدت میں کمی لائی جائے۔ نئی ہائیڈرو کاربن ایکسپلوریشن اور لائسنسنگ پالیسی کے تحت مقابلہ جاتی بولی جاری رہے گی اور سال میں دو مرتبہ بلاگس دیئے جائیں گے۔
پس منظر:
حکومت ہند نے 2016 میں ہائیڈرو کاربن ایکسپولریشن اور لائسنسنگ پالیسی کے نام سے کھوج اور پیداوار (ای این پی) سیکٹر کے لئے ایک نئی پالیسی نظام قائم کیا جو اس سے پہلے کہ پالیسی نظام سے ہٹ کر مثالی نظام ہے۔ نئی پالیسی نظام کی اہم خصوصیتوں میں ریونیو شیئر کرنے کا سمجھوتہ کھوج کے لئے لائسنس اور روایتی کے ساتھ ساتھ غیر روایتی ہائیڈرو کاربن وسائل کاروبار مارکیٹنگ اور قیمت طے کرنے کی آزادی شامل ہیں۔ ایچ ای ایچ پی کے تحت کھلے ایکڑ لائسنسنگ پالیسی اہم نیا نطام ہے جس میں سرمایہ کار اپنی دلچسپی کے بلاک نکال سکتا ہے اور پورے سال دلچسپی لے سکتا ہے اور جن علاقوں کے لئے دلچسپی ظاہر کرنے کو کہا گیا ہے وہاں پر ہر چھ مہینے میں بولی لگائی جائے گی۔
حکومت کو او اے ایل پی کے پہلے دلچسپی دکھانے کے سلسلہ میں زبردست ردعمل حاصل ہوا جو 1 جولائی 2017 کو شروع ہوا تھا اور 15 نومبر 2015 کو بند ہوگیا۔ بولی کے پہلے دور میں 11 ریاستوں میں پھیلے 59282 مربع کلو میٹر علاقے والے 55 بلاگس میں بولی کی پیش کش کی گئی بولی کا عمل ایک محفوظ اور وقف کرنے والے ای بولی والے پورٹل کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ح ا ۔ ج۔
U- 2048