Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

پی 1 مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ 1 مقابلے میں منیش ناروال کے چاندی کا تمغہ جیتنے پر وزیر اعظم نے خوشی کا اظہار کیا


وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے پیرس میں منعقدہ  پیرا اولمپکس 2024 میں پی1 مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ1 مقابلے میں منیش ناروال کے چاندی کا تمغہ جیتنے پر خوشی اظہار کیا۔

ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛

“منیش ناروال کی شاندار کامیابی، کیونکہ انہوں نے پی1 مردوں کے 10میٹر ایئر پسٹل ایس ایچ1 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ ان  کی درستگی، توجہ اور لگن نے ایک بار پھرملک کی  شان میں اضافہ کیا ہے۔ #Cheer4Bharat“

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

10383