پی ایم انڈیا
نئی دہلی،4 ستمبر /
حضرات ،
نئے ترقیاتی بینک کے صدر ،
برکس کاروباری کونسل کے ارکان ،
مجھے برکس کاروباری کونسل کے ساتھ اس میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ کاروباری کونسل میں جو کام آپ کرتے ہیں ، وہ برکس شراکت داری کے ویژن کو ایک عملی شکل دینے میں ایک کلیدی رول ادا کرتا ہے ۔ وہ شراکت داری ، جو آپ نے قائم کی ہے اور وہ نیٹ ورک ، جو آپ نے قائم کیا ہے ، ہر برکس ملک میں اقتصادی ترقی کی کہانیوں کو تقویت دے رہا ہے ۔ گوا میں پچھلے سال اس میٹنگ میں این ڈی بی اور برکس کاروباری کونسل کے درمیان قریبی تعاون پر ایک تجویز پیش کی گئی تھی ۔ مجھے خوشی ہےکہ آپ این ڈی بی کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ کر رہے ہیں ۔
حضرات اور دوستو ،
ہندوستان آج دنیا میں تیزی کے ساتھ ایک سب سے کھلی معیشت میں تبدیل ہو رہا ہے ۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اپنے عروج پر ہے ۔ اس میں 40 فی صد تک کا اضافہ ہوا ہے ۔ ہندوستان نے کاروبار کرنے کو آسان بنانے کے عالمی بینک کے اشاریے میں پیش قدمی کی ہے ۔ اس طرح ہم نے عالمی مقابلہ جاتی اشاریے میں گذشتہ دو سال میں 32 درجات اوپر اٹھے ہیں ۔ جی ایس ٹی ، جو جولائی میں شروع کیا گیا تھا ، ہندوستان کا اب تک کا سب سے بڑا معاشی اصلاحی قدم ہے ۔ ایک ہی جھٹکے میں ایک اعشاریہ تین ارب لوگوں کی ایک یکساں مارکیٹ قائم کی گئی ۔ ڈجیٹل انڈیا، اسٹارٹ اَپ انڈیا اور میک اِن انڈیا جیسے پروگرام ملک کی معاشی شکل کو تبدیل کر رہے ہیں ۔ وہ ہندوستان کو ایک معلومات پر مبنی ، ہنر مندی کے فروغ اور ٹیکنا لوجی پر چلنے والے معاشرے میں تبدیل کرنے میں مدد کر رہے ہیں ۔
حضرات اور دوستو ،
مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ برکس کاروباری کونسل بھی تجارت اور سرمایہ کاری کی سہولت کی برابر کی ترجیحات رکھتی ہے تاکہ ہنر مندی کا فروغ / بنیادی ڈھانچہ کی ترقی ایس ایم ای کی ترقی ، ای کامرس اور ڈجیٹل معیشت کو فروغ دیا جا سکے ۔ بہت سی مثبت سفارشات آپ کے بحث و مباحثہ کے دوران پیش کی گئیں ۔ ایک برکس درجہ بندی ایجنسی کا قیام توانائی تعاون گرین فائینینس کے تئیں آپ کا کام اور ڈجیٹل معیشت کا قیام خصوصی طور پر قابل تعریف ہے ۔ میں یہ بات کہہ کر اپنی بات کو ختم کرنا چاہتا ہوں کہ حکومتوں کے ساتھ ساتھ ہم آپ کی کوششوں کو مکمل کرنے کی کوشش کریں گے ۔
شکریہ ۔
( م ن ۔ ح ا ۔ ع ا ۔ 04 – 09 – 2017 )No. 4370