Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے ، ہند اور فرانس کے درمیان بحری بیداری مشن میں تعاون سے متعلق نفاذی سمجھوتے کے بارے میں آگاہ کیا


نئی دہلی،27/جون۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور فرانس کے درمیان10 مارچ 2018 کو ہوئے بحری دائرہ اختیار بیداری مشن کے سلسلے میں تفصیلات طے کئے جانے سے قبل کےمطالعات کے لئے نفاذی معاہدے(آئی اے) کے بارے میں آگاہ کیا۔

یہ مجوزہ مشترکہ مشن بحری دائرہ اختیار میں بیداری کے لئے وقف کیاجائے گا جس کا مقصد دونوں ملکوں کو متعلقہ ا عداد وشمار اور خدمات سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنا ہے۔ اس کا مقصد بحری ٹریفک کی نگرانی اور ان جہازوں کی شناخت کرنا ہے جو زیادہ سے زیادہ رفتار فریکوینسی کی حدود پر عمل نہیں کرتے ہیں۔ اس نگراں نظام سے، ہندوستان اور فرانس کی دلچسپی سے متعلق تمام حل فراہم کئے جاسکیں گے۔

اس نفاذی معاہدے کے مطابق، بھارتی خلائی تحقیق تنظیم(اسرو) اور سینٹر نیشنل ڈیٹیوڈ,اسپیشلز ( سی این ای ایس)فرانس،  دونوں ملک   بیداری مشن طے کئے جانے سے قبل کئے جانے والے معاہدوں کے دوران مشترکہ طور پر مختلف سرگرمیوں میں شامل ہوسکیں گے اور ایک سال کے اندر(معاہدے پر دستخط کے ایک سال کے اندر)  اعلی متعلقہ انتظامیہ کے لئے مذکورہ مطالعات کے نتائج پیش کرسکیں گے۔

********

U-3321