Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے امرتسر، بودھ گیا، ناگپور، سمبل پور، سرمور، وشاکھا پٹنم اور جموں میں سات نئے آئی آئی ایم اداروں کے مستقل کیمپس کے قیام اور اس کے کام کاج کو منظوری دی


نئی دہلی،  5 ستمبر 2018،    وزیراعظم جناب نریندر مودی کے زیر صدارت، مرکزی کابینہ نے امرتسر، بودھ گیا، ناگپور، سمبل پور، سرمور، وشاکھا پٹنم اور جموں میں سات نئے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ (آئی آئی ایم)  اداروں کے مستقل کیمپس کے قیام اور اس کے کام کاج کو منظوری دی ہے۔ 3775.42 کروڑ روپے کی کل لاگت میں ان کے تکریری اخراجات (2999.96 کروڑ روپے غیر تکریری اور 775.46 کروڑ روپے تکریری اخراجات ہوں گے)۔ ان آئی آئی ایم اداروں کا قیام 16۔2015، 17۔2016 میں عمل میں آیا تھا۔ یہ ادارے فی الحال اپنے ٹرانزٹ کیمپس سے چل رہے ہیں۔

ایک تخمینے کے مطابق ان پر کل لاگت 3775.42 کروڑ روپے آئے گی جن میں سے درج ذیل تفصیلات کے مطابق ان اداروں کے مستقل کیمپس کی تعمیر پر 2804.09 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

1۔

آئی آئی ایم امرتسر

348.31

2۔

آئی آئی ایم بودھ گیا

411.72

3۔

آئی آئی ایم ناگپور

379.68

4۔

آئی آئی ایم  سمبل پور

401.94

5۔

آئی آئی ایم سرمور

392.51

6۔

آئی آئی ایم وشاکھا پٹنم

445.00

7۔

آئی آئی ایم جموں

424.93

 

میزان

2804.09

نمبر شمار آئی آئی ایم اداروں کے نام رقم (کروڑ روپے میں)

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ان آئی آئی ایم اداروں میں سے ہر ایک کے لئے 60384 مربع میٹر کے رقبے میں تعمیرات کی جائیں گی، جس میں ہر ایک آئی آئی ایم میں 600 طلبا کے لئے بنیادی ڈھانچے کی مکمل سہولتیں ہوں گی۔ ان اداروں کے لئے تکریری گرانٹ  کی منظوری بھی پانچ سال کے لئے فی سال فی طلبا پر 5 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔لہذا توقع ہے کہ ادارے داخلی طور پر فنڈ جٹا کر اپنے کام کاج کے اخراجات اور رکھ رکھاؤ کے اخراجات کو پورا کریں۔

ان اداروں کے لئے مستقل کیمپس کی تعمیر کا کام جون 2021 تک  مکمل ہوجائے گا۔  اس کے ساتھ تمام 20 آئی آئی ایم اداروں کا اپنا مستقل کیمپس ہوجائے گا۔

آئی آئی ادارے پیشہ ورانہ منیجر بننے کے لائق ہونے کے لئے طلبا کو تعلیم دیں گے۔ اس منظوری سے ملک کی معاشی اور صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔ن ا۔ن ا۔

U- 4585