Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے باہری خلاء کے پر امن استعمال میں تعاون کے لئے بھارت اور مراقش کے درمیان مفاہمت نامے کو منظوری دی


 

نئی دہلی ،06دسمبر2018؍     وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت مرکزی کابینہ نے  باہریخلاءکےپرامناستعمالمیںتعاونکےلئےبھارتاورمراقشکےدرمیانمفاہمتنامےکومنظوریدے دی ہے۔اس مفاہمت نامے پر 25 ستمبر 2018 کو نئی دلی میں دستخط کئے گئے تھے۔

اہم خصوصیات:

  • یہ مفاہمت نامہ  خلائی سائنس ، ٹیکنالوجی اور زمین کی ریموٹ سینسنگ سمیت، مواصلاتی سیٹلائٹ اور سیٹلائٹ پر مبنی نیویگیشن ، خلائی سائنس اور ان میں فلکیات ، خلائی جہا ز اور خلائی نظام  اور زمینی نظام کا استعمال  اور خلائی ٹیکنالوجی کے استعمال جیسے شعبوں میں تعاون  کو فروغ دے گا۔
  • یہ مفاہمت نامہ ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل ، ڈی او ایس ؍آئی ایس آر او اور ریموٹ سینسنگ کے رائل سینٹر (سی آر ٹی ایس )، خلائی تحقیق اور مطالعات کے لئے رائل سینٹر (سی آر ای آر ایس )کے ارکان  کے حصول میں مدد کرے گا جس سے مفاہمت نامے کے نفاذ کے لئے نظام الاوقات اور ذرائع سمیت ایکشن پلان کو تیار کیا جا سکے گا۔

مراقش میں بھارت کے سفیر نے حکومت کی سطح پر اس مفاہمت نامے کے جدید نمونے کے لئے مذاکرات کئے تھے اور اسرو کے ساتھ ساجھیداری کی تھی۔ بین حکومتی مفاہمت نامے کا مسودہ اسرو نے تیار کیا تھا اور 25 ستمبر 2018 کو مراقش کے دفاعی انتظامیہ کے وزیر انچارج کے دورے کے دوران اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے تھے۔

**************

( م ن ۔  و  ۔ م ف  (

U. No. 6119