Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے بھارت اور ازبیکستان کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے کی خاطر ایک مفاہمت نامے کو منظوری دی


 

نئی دہلی،26؍ستمبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بھارت اور ازبیکستان کے درمیان   سیاحت کےشعبے میں مفاہمت نامے کو منظوری دی ہے۔ اس مفاہمت نامے پر یکم اکتوبر 2018 کو  ازبیکستان سے اہم لیڈر کے بھارت دورے کے دوران دستخط کئے جائیں گے۔

فوائد:

سیاحت کے شعبے میں مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے سے دونوں ملکوں سیاحت کے شعبے میں تعاون میں اضافہ کرنے کی خاطر ایک ادارہ جاتی نظام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ  ازبیکستان سے بھارت آنے والے بیرونی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ بھی کرے گی۔ اس کے نتیجے میں اقصادی ترقی ہوگی اور  روزگار بھی پیدا ہوگا۔ مفاہمت نامہ طویل مدتی سیاحت کے ساتھ ساتھ وسیع فریم ورک کے اندر تمام فریقوں کے باہمی فائدوں کے لئے  تعاون میں اضافہ کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ مفاہمت نامہ ان اقدامات کو نافذ کرنے کے لئے  جس میں اس کے مقاصد کے حصول پر توجہ دی گئی ہے، بہترین عمل میں تعاون کے لئے تلاش میں مدد کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-وا- ق ر)

U-4987