پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 12 ستمبر 2018/ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ کو بھارت اور برونئی دارالسلام کے درمیان سیار چے اورسیارچہ بردارگاڑیوں کے لئے ٹیلی میٹری ٹریکنگ اور ٹیلی کمانڈ اسٹیشن چلانے میں امداد باہمی اور خلائی تحقیق ، سائنس اور اس پر عمل درآمد کے شعبے میں امداد باہمی سے متعلق ہوئے مفاہمت نامے سے مطلع کیاگیا۔ 19 جولائی 2018 کو نئی دہلی میں اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے تھے۔
فوائد:۔
اس مفاہمت نامے سے بھارت اپنی سیارچہ بردار گاڑی اور سیارچہ مشن کی مدد کے لئے مستقل طور پر اپنے گراؤنڈ اسٹیشن کو چلانے ، اس کی دیکھ ریکھ کرنے اور مضبوط بنانے کا اہل ہوسکے گا۔ اس سے بھارت کو خلائی ٹکنالوجی پر عمل درآمد سے متعلق برونئی دارالسلام کے افسران اور طلبا کی تربیت کے ذریعہ خلائی سرگرمیوں میں اپنے تجربے اور مہارت کو بانٹنے میں بھی مدد ملے گی۔
اس مفاہمت نامے کے ذریعہ برونئی دارالسلام کے ساتھ امداد باہمی کے نتیجے میں بھارت کی سیارچہ بردار گاڑی اور سیارچہ مشن میں تعاون کے لئے بھارت کو اپنے گراؤنڈ اسٹیشن کو چلانے ، اس کی رکھ رکھاؤ اور اس کو مضبوطی دینے میں مدد ملے گی۔ اس طرح ملک کے تمام سیکشن اور خطے اس سے مستفید ہوں گے۔
اس مفاہمت نامے سے گراؤنڈ اسٹیشن چلانے اور خلائی ٹکنالوجی پر عمل درآمد سے متعلق ٹریننگ میں نئی تحقیقی سرگرمیوں کو دریافت کرنے کے عمل میں تیزی آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ن ا ۔ ج۔
U- 4710