Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے بھارت اور سنگا پور کے مابین جامع اقتصادی تعاون معاہدے (سی ای سی اے) میں ترمیم سے متعلق دوسرے پروٹوکول کو منظوری دی


 

نئیدہلی،3؍اکتوبر، مرکزی کابینہ نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بھارت اور سنگا پور کے مابین جامع اقتصادی تعاون معاہدے (سی ای سی اے) میں ترمیم سے متعلق دوسرے پروٹوکول کو اپنی استقدامی  (اثر معکوس کی حامل) منظوری دے دی ہے۔ سی ای سی اے پر 24؍اگست 2018 کو دستخط عمل میں آئے تھے۔

فوائد :

مذکورہ دوسرے معاہدے پر دستخط کے ذریعے   بھارت اور سنگا پور کے مابین اقتصادی تعاون کو بڑھاوا حاصل ہوگا اور باہمی تجارت کو بھی فروغ ہوگا۔ اس کے ذریعے سی ای سی اے کے استعمال میں بھی بہتری آئے گی۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ ۔ک ا

U-5140