پی ایم انڈیا
نئی دہلی،16 مئی/ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے بھارت اور مراکش کے درمیان قانونی شعبے میں امداد باہمی سے متعلق مفاہمت نامے پردستخط کرنے کو منظوری دی ہے تاکہ قانون اورقانون سازی کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربہ اور مہارت کو شیئر کیا جا سکے۔
اس مفاہمت نامے سے وکلاء ، قانون کے افسران اور قانون کے طلباء کو ایک موقع فراہم ہو گا کہ وہ بھارت اور مراکش کی اتھارٹیز کے زیر اہتمام منعقد سیمیناروں ، سمپوزیموں اور ورکشاپ میں قانون اور انصاف کے شعبے سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کرسکیں۔
**************
( م ن ۔ن ا۔م ف (
U. No. 2597