پی ایم انڈیا
نئی دہلی،11 نومبر ، مرکزی کابینہ نے، جس کی صدارت وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کی، بھارت کی سامان سازی کی صلاحیت کو بڑھانے اور برآمدات میں اضافہ کرنے – آتم نربھر بھارت کے لیے مندرجہ ذیل دس شعبوں میں پیداوار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم کی منظوری دی ہے۔
|
|
ایڈوانس کیمسٹری سیل(اے سی سی) بیٹری |
نیتی آیوگ اور بھاری صنعتوں کا |
18100 |
|
|
الیکٹرانک / ٹیکنالوجی مصنوعات |
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت |
5000 |
|
|
آٹوموبائلس اور آٹو کل پرزے |
بھارتی صنعتوں کا محکمہ |
57042 |
|
|
فارماسیوٹیکل دوائیں |
دوا سازی کا محکمہ |
15000 |
|
|
ٹیلی کام اور نیک ورکنگ مصنوعات |
محکمہ ٹیلی کام |
12195 |
|
|
ٹیکسٹائل مصنوعات: ایم ایم ایف شعبہ اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائلز |
ٹیکسٹائل کی وزارت |
10683 |
|
|
خوراک کی مصنوعات |
خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت |
10900 |
|
|
اعلیٰ صلاحیت والے شمسی پی وی موڈیولز |
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت |
4500 |
|
|
وہائٹ کوڈس (اے سیز اور ایل ای ڈی) |
صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کا محکمہ |
6238 |
|
|
خصوصی فولاد |
وزارت فولاد |
6322 |
|
کل میزان |
145980 |
ترجیح | شعبے | عملدرآمدات کرنے والی وزارت / محکمہ |
پانچ سال کی مدت کے لیے منظور شدہ مالی خرچ
کروڑ میں |
|---|---|---|---|
پی ایل آئی اسکیم پر متعلقہ وزارتیں / محکمے عمل کریں گے اور یہ مقررہ مالی حدود کے اندر اندر ہوگی۔ انفرادی شعبوں کے لیے پی ایل آئی کی قطعی تجویزوں کی جانچ اخراجات کی مالی کمیٹی (ای ایف سی) کرے گی اور اس کی منظوری کابینہ دے گی۔ اسی منظور شدہ شعبے کی پی ایل آئی اسکیم سے اگر کچھ رقم مل بچ جاتی ہے تو اسے سکریٹریوں کے بااختیار گروپ کی منظوری کے ساتھ کسی دوسرے شعبےمیں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پی ایل آئی کے لیے کسی نئے شعبے کو کابینہ کی منظوری کی ضرورت ہوگی۔
متذکرہ بالا دس شعبوں میں پی ایل آئی اسکیم سے بھارت کے سامان ساز عالمی طور پر مقابلہ آرائی کے قابل ہوجائیں گے۔ ا ہم ہنرمندی کے شعبوں اور جدید ٹیکنالوجی کے معاملے میں سرمایے کو راغب کرسکیں گے، استعداد کو یقینی بناسکیں گے، فروخت میں اضافہ کرسکیں گے، برآمدات بڑھا سکیں گے اور بھارت کو عالمی سپلائی چین کا ایک ضروری حصہ بنا سکیں گے۔
***************
م ن۔ اج ۔ ر ا
U:7147
Cabinet decision of PLI scheme for 10 sectors will boost manufacturing, give opportunities to youth while making India a preferred investment destination. This is an important step towards improving our competitiveness & realising an Aatmanirbhar Bharat. https://t.co/KDQvMEBubJ
— Narendra Modi (@narendramodi) November 11, 2020