Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے بیمار/ خسارے میں چلنے والی مرکزی سرکاری شعبے کی صنعتوں کو وقت پر بند کرنے اور منقولہ اور غیر منقولہ املاک کے نمٹارے سے متعلق نظرثانی شدہ رہنما خطوط کو منظوری دی


نئی دہلی،  6 جون  2018،     وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت، مرکزی کابینہ نے آج بیمار/ خسارے میں چلنے والی مرکزی سرکاری شعبے کی صنعتوں  (سی پی ایس ای)کو وقت پر بند کردینے اور منقولہ اور غیر منقولہ املاک کے نمٹارے سے متعلق  سرکاری صنعتوں کے محکمے (ڈی پی ای) کے نظرثانی شدہ رہنما خطوط کو منظوری دے  دی۔نظرثانی شدہ رہنما خطوط سے بیمار/ خسارے میں چلنے والی سی پی ایس ای کے بند کرنے کے منصوبوں کے نفاذ میں ہونے والی تاخیر میں کمی آئے گی۔ یہ رہنما خطوط ستمبر 2016 میں ڈی پی ای کے جاری کردہ رہنما خطو ط کی جگہ لیں گے۔

وقت پر بند کرنے کے طریقہ کار میں اہم سنگ میل طے کرکے، طریقہ کار میں متعلقہ وزارتوں/ محکموں/ سی پی ایس ای، وغیرہ کی ذمہ داریوں کی نشاندہی کرکے سی پی ایس ای کے بند ہونے سے متعلق متعدد طریقہ کار اور کارروائیوں کی تیز رفتار تکمیل کے لئے ان رہنما خطوط کو ایک وسیع فریم ورک فراہم ہوگا۔ان رہنما خطوط کے تحت  وزارت / محکمہ اور سی پی ایس ای کے ذریعہ  پیشگی  کارروائی، تجویز کو بند کرنے کی تیاری، سی پی ایس ای کی آئینی اور دیگر ذمہ داریوں کا نمٹارہ کرنے میں مدد ملے گی۔

ان رہنما خطوط کے تحت ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے متعلقہ رہنما خطوط کے مطابق کم خرچ میں ہاؤسنگ سے متعلق بند ہونے کے تحت سی پی ایس ای کی  زمین کے استعمال کو پہلی ترجیح دی گئی ہے۔ چونکہ ان سی پی ایس ای میں ملازمین کام کررہے ہیں چنانچہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ  ان کے بند کرنے  سے ملازمین کو کوئی مشقت نہ ہو اور حکومت نے ورکروں کو ان کا جو موجودہ  پے اسکیل ہے اس سے قطع نظر، 2007 کے قومی پے اسکیل کے اعتبار سے وی آر ایس دینے کے لئے یکساں پالیسی وضع کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔ن ا۔ن ا۔

U- 2965