وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے کوچی میٹرو ریل پروجیکٹ کے کوچی میٹرو ریل فیز II کے نفاذ کو منظوری دے دی ہے، اس کے تحت کو جواہر لال نہرو (جے ایل این) اسٹیڈیم سے انفوپارک براستہ کاکناد تک 11.17 کلومیٹر کی لمبائی اور 11 اسٹیشن تیار کئے جائیں گے جن کی لاگت 1957.05 کروڑ روپے ہوگی۔ فیز II کے لیے تیاری کے کام اچھی طرح سے جاری ہیں، جن میں سی پورٹ ائیرپورٹ روڈ کی سڑک کو چوڑا کرنا شامل ہے۔
کوچی میں الووا سے پیٹا تک کا پہلا مرحلہ، 25.6 کلومیٹر کی لمبائی پر محیط ہے جس میں 22 اسٹیشن ہیں جس کی تخمینہ لاگت 5181.79 کروڑ روپے ہے۔ جوکہ پوری طرح آپریشنل ہے۔
پیٹا سے ایس این جنکشن کے درمیان 1.80 کلومیٹر طویل وایاڈکٹ کا کوچی میٹرو فیز 1 اے پروجیکٹ جس کی منظور شدہ لاگت 710.93 کروڑ روپے ہے۔ اس پروجیکٹ کو ریاستی شعبے کے پروجیکٹ کے طور پر لاگو کیا جا رہا ہے۔ فی الحال پروجیکٹ سے متعلق تمام تعمیراتی سرگرمیاں ختم ہوچکی ہیں اور پروجیکٹ افتتاح کے لیے تیار ہے۔
ایس این جنکشن سے تھریپونیتھرا ٹرمینل تک 1.20 کلومیٹر کا کوچی میٹرو فیز 1 بی پروجیکٹ ریاستی شعبے کے پروجیکٹ کے طور پر زیر تعمیر ہے۔
فنڈنگ پیٹرن:
|
1. |
حکومت ہند ایکویٹی |
274.90 |
16.23 فیصد |
|
2. |
کیرالہ حکومت ایکویٹی |
274.90 |
16.23 فیصد |
|
3. |
مرکزی ٹیکسوں کے 50 فیصدکے لیے حکومت ہند کا سب آرڈی نیٹ قرض |
63.85 |
3.77 فیصد |
|
4. |
مرکزی ٹیکس کے 50 فیصدکے لیے حکومت کیرالہ کا سب آرڈی نیٹ قرض |
63.85 |
3.77 فیصد |
|
5. |
دو طرفہ / کثیرالجہتی ایجنسیوں سے قرض |
1016.24 |
60.00 فیصد |
|
6. |
زمین،آر اینڈ آر اور پی پی پی معاملات کو چھوڑ کرمجموعی لاگت |
1693.74 |
100.00 فیصد |
|
7. |
آر اینڈ آر لاگت سمیت زمین کے لیے کیرالہ حکومت سب اب آرڈی نیٹ قرض |
82.68 |
|
|
8. |
ریاستی ٹیکس جو کہ حکومت کے ذریعے برداشت کیے جائیں گے |
94.19 |
|
|
9. |
قرض کےلئے تعمیر کے دوران سود (ڈی آئی سی) اور فرنٹ اینڈ فیس کی ادائیگی کیرلا حکومت کے ذریعہ کی جائے گی |
39.56 |
|
|
10. |
پی پی پی معالات (اے ایف سی) |
46.88 |
|
|
11. |
تکمیل کی کل لاگت |
1957.05 |
|
نمبر شمار | ذریعہ | رقم (کروڑ میں) | تعاون کا فیصد |
|---|
پس منظر:
کوچی ریاست کیرالہ میں سب سے گھنی آبادی والا شہر ہے اور ایک توسیع شدہ میٹروپولیٹن علاقے کا حصہ ہے، جو کیرالہ کا سب سے بڑا شہری مجموعہ ہے۔ کوچی میٹروپولیٹن علاقے کی آبادی 2013 میں تقریباً 20.8 لاکھ، 2021 میں 25.8 لاکھ اور سال 2031 تک 33.12 لاکھ ہونے کا تخمینہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
9994