Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے قرض کی دوبارہ ادائیگی کی مدت میں دو سال تک کا اضافہ کرنے کے لئےمنڈیچھو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ سے متعلق ہند اور بھوٹان کے درمیان سمجھوتے کی دفعہ 3 میں ترمیم کو منظوری دی


 

نئی دہلی،07  مارچ2019؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج منڈیچھو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ (ایم ایچ ای پی) سے متعلق ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان سمجھوتے کی دفعہ 3 میں ترمیم کو منظوری دے دی، تاکہ 15 سے17 سال کے لئے بھوٹان میں مذکورہ پروجیکٹ کے نفاذ کے لئے  قرض کی دوبارہ ادائیگی کی مدت میں  دو سال تک کا اضافہ کیا جاسکے۔

فائدے:

اس تجویز کا مقصد :

اس تجویز کا مقصد 4.12 فیصدکی بھارتی روپے کی شرح پر یا شرح سے بھوٹان میں 720میگاواٹ منڈیچھو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ سے بجلی کی درآمد سے پانچ سال تک محصول حاصل کرنا ہے۔

ایم ایچ ای پی سے بھوٹان کے ذریعے ہندوستان کو فاضل بجلی کی سپلائی کی حتمی یقینی  کا حصول ۔

ہند-بھوٹان اقتصادی تعلقات  اور آپسی رابطہ خصوصاً ہائیڈرو پاور تعاون کے شعبے کو مستحکم کرنا اور ہندوستان –بھوٹان تعلقات کو مجموعی طورپر وُسعت دینا بھی ہے۔

 

م ن۔ح ا۔ن ع

U: 1434