وزیراعظم نریندر مودی کے زیر صدارت کابینہ نے مرکزی حکومت کے ملازمین اورپنشن یافتگان کےلئے 4 فیصد کی شرح سے مہنگائی بھتہ اورمہنگائی راحت کی قسط کےاجرا کو منظوری دی ہے ۔ اس کانفاذ یکم جولائی 2022سے ہوگا ، جوجون 2022 میں ختم ہونے و الی مدت کے لئے کل ہند صارف قیمت اشاریےکے 12 ماہانہ اوسط میں فیصدمیں اضافہ پر مبنی ہوگا ۔
مرکزی حکومت کے ملازمین اور پنشن یافتگان یکم جولائی 2022 سے بالترتیب مہنگائی بھتے اور مہنگائی ریلیف میں اضافی رقم حاصل کرنے کے حقدار ہوں گے ۔
مرکزی حکومت کے ملازمین کو مہنگائی بھتے میں اس اضافہ کی بنیاد پر اضافی مالی مضمرات سالانہ 6591.36 کروڑ روپئے ہوں گے، اور مالی سال 2022-23 میں (یعنی جولائی 2022 سے فروری 2023 تک 8 مہینے) 4394.24 کروڑ روپئے ہوں گے ۔
پنشن یافتگان کی مہنگائی ریلیف میں اضافہ کی بنیاد پر اضافی مالی مضمرات مالی سال 2022-23 کے دوران (یعنی جولائی 2022 سے فروری 2023 تک 8 مہینے) 4174.12 کروڑ روپئے کے بقدر ہوں گے ۔
مہنگائی بھتے اورمہنگائی ریلیف کی وجہ سے خزانہ پر پڑنے والامجموعی بوجھ سالانہ12852.56 کروڑ روپئے ہوگا اورمالی سال 2022-23 (یعنی جولائی 2022 سے فروری 2023 تک 8 مہینے) میں 8568.36 کروڑ روپئےہوگا ۔
******
ش ح ۔س ب۔ ف ر
U. No.10766