پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے مرکزی سرکارکے ملازمین کے لیے مہنگائی بھتہ (ڈی اے)اور پنشنرز کے لیے مہنگائی ریلیف (ڈی آر)کی اضافی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، جو یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگی۔ یہ اضافہ موجودہ شرح 58 فیصد پر مزید 2 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے، تاکہ مہنگائی کے اثرات کا ازالہ کیا جا سکے۔
ڈی اے اور ڈی آرمیں اس اضافے کے باعث سرکاری خزانے پر مجموعی طور پر سالانہ 6791.24 کروڑ روپے کا مالی بوجھ پڑے گا۔ اس فیصلے سے تقریباً 50.46 لاکھ مرکزی سرکار کے ملازمین اور 68.27 لاکھ پنشنرز مستفید ہوں گے۔
یہ اضافہ ساتویں مرکزی پے کمیشن کی سفارشات پر مبنی منظور شدہ فارمولے کے مطابق کیا گیا ہے۔
******
ش ح-ا ع خ ۔ر ا
U-No- 6009