وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں آج مرکزی کابینہ نے مرکزی سرکاری ملازمین کے لیے مہنگائی بھتے اور پنشن یافتگان کے لیے مہنگائی راحت کی ایک اضافی قسط یکم جولائی 2026 سے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت بنیادی تنخواہ یا پنشن پر موجودہ 60 فیصد شرح میں 3 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ قیمتوں میں اضافے کے اثرات کی تلافی کی جا سکے۔
مہنگائی بھتے اور مہنگائی راحت، دونوں میں اضافے کے نتیجے میں سرکاری خزانے پر مجموعی طور پر سالانہ 10,016.10 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اس سے تقریباً 48.54 لاکھ مرکزی سرکاری ملازمین اور 68.71 لاکھ پنشن یافتگان کو فائدہ پہنچے گا۔
یہ اضافہ ساتویں مرکزی تنخواہ کمیشن کی سفارشات پر مبنی منظور شدہ فارمولے کے مطابق کیا گیا ہے۔
**********
ش ح۔ م ش ۔ ش ہ ب
U. No-6832