پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے آج مالی سال26-2025 کے لیے ترمیم شدہ انٹرسٹ سبوینشن اسکیم (ایم آئی ایس ایس) کے تحت انٹرسٹ سبوینشن (آئی ایس) کو جاری رکھنے کی منظوری دی، اور اس کے لیے مطلوبہ فنڈ کے بندوبست کو بھی منظوری دی ہے۔
ایم آئی ایس ایس مرکزی سیکٹر کی اسکیم ہے جس کا مقصد کسانوں کو کسان کریڈٹ کارڈ (کے سی سی ) کے ذریعے سستی شرح سود پر قلیل مدتی قرض کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ سکیم کے تحت مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں:
اسکیم کے ڈھانچے یا دیگر اجزاء میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
ملک میں کے سی سی کے 7.75 کروڑ سے زیادہ کھاتے ہیں۔ اس امداد سلسلہ جاری رکھنا زراعت کے لیے ادارہ جاتی قرض کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے اہم ہے، جو کہ پیداواری صلاحیت کو بہتر کرنے اور چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے لیے مالی شمولیت کو یقینی بنانے کے واسطے بہت ضروری ہے۔
ایگریکلچر کریڈٹ کی اہم جھلکیاں:
قرض فراہمی کی لاگت کے موجودہ رجحانات، متوسط ایم سی ایل آر اور ریپو ریٹ کی پیش رفتوں کو دیکھتے ہوئے، دیہی اور کوآپریٹو بینکوں کی مدد کرنے اور کسانوں کے لیے کم لاگت کے قرض تک مسلسل رسائی کو یقینی بنانے کے لیے سود کی شرح کو 1.5 فیصد پر برقرار رکھنا ضروری ہے۔
کابینہ کے فیصلے سے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے، دیہی قرض فراہمی کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور بروقت اور قرضوں تک سستی رسائی کے ذریعے زراعتی ترقی کو بڑھانے کے لیے حکومت کے پختہ عزم کو تقویت ملتی ہے۔
*****
)ش ح – م ش ع – م ذ(