پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 7 مارچ 2019، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے یونیورسٹیوں/ کالجوں کو ایک شعبہ / سبجیکٹ کے بجائے ایک اکائی مانتے ہوئے مرکزی کابینی ادارہ جات (اساتذہ کے کیڈر میں ریزرویشن ) آرڈیننس 2019 کے اعلان کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔
اثر:
اس فیصلے سے اہل اور صلاحیت مند عرضی گزاروں کو متوجہ کرکے اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم کے معیار میں بہتری آنے کی امید ہے۔
فائدہ:
اس فیصلے سے درج فہرست ذات/ درج فہرست قبائل اور سماجی اور معاشی طور پر کمزور طبقات کے لئے ریزرویشن کے طے شدہ ر معیارات کے ساتھ ساتھ آرٹیکل 14، 16 اور 19 کے آئینی التزام کو باضابطہ طور پر یقینی بناتے ہوئے ٹیچرس کیڈر میں راست بھرتی کے ذریعہ 5000 سے زیادہ خالی آسامیوں کو پُر کرنے کی منظوری ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔م م ۔ن ا۔
U- 1458