پی ایم انڈیا
نئی دہلی 21 نومبر۔مرکزی کابینہ نے ،جس کی میٹنگ کی صدارت وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے کی ، بھارت کے کنٹرولر جنرل آف پیٹنٹس ، ڈیزائن اینڈ ٹریڈ مارک (سی جی پی ڈی ٹی ایم ) کےتحت انڈین پیٹنٹ آفس (آئی پی او ) کے ذریعہ پیٹنٹ پروزیکیوشن ہائی وے (پی پی ایچ ) پروگرام کو اپنائے جانے کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔یہ کام دلچسپی رکھنے والے دیگر ملکو ں یا علاقوں کے مختلف پیٹنٹ دفاتر کے ساتھ کیا جائے گا۔
مذکورہ پروگرام بنیادی طورپر جاپان پیٹنٹ آفس (جے پی او ) اور انڈین پیٹنٹ آفس کے درمیان آزمائشی طور پر صرف تین سال کے لئے ہوگا۔ اس آزمائشی پروگرام کے تحت بھارت کا پیٹنٹ آفس صرف بعض تکنیکی شعبوں میں پیٹنٹ درخواستیں وصول کرے گا۔ ان تکنیکی شعبوں میں الیکٹریکل ،الیکٹرانکس ، کمپیوٹر سائنس ، اطلاعاتی ٹکنالوجی ،طبیعات ،سول ، میکینکل ، ٹیکسٹائلز ، آٹوموبائلز اور دھات کاری کے شعبے شامل ہیں ۔جے پی او ٹکنالوجی کے تمام شعبوں میں درخواستیں وصول کرسکتا ہے ۔
پی پی ایچ پروگرام کے نتیجے میں بھارت کا آئی پی آفس مندرجہ ذیل فوائد حاصل کرسکتا ہے :
مستقبل میں اس پروگرام کی مدت میں توسیع کی جاسکتی ہے ،جس کا فیصلہ کامرس اور صنعت کی وزارت کرے گی۔ پیٹنٹ دفاتر اس پروگرام پر عمل درآمد کے سلسلے میں رہنما خطوط خود مرتب کرے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ج۔ رم
U-5245