پی ایم انڈیا
نئی دہلی ،08؍جنوری:وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں آج مرکزی کابینہ نے ہندوستانی ریلوے کو توانائی کے معاملے میں خود کفیل بنانے کے لئے بین الاقوامی ترقی کے محکمے (برطانیہ سرکار) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر اپنی منظوری دے دی ہے۔ اس سمجھوتے پر 2 دسمبر 2019ءدستخط کئے گئے تھے۔
حکمت عملی اور اہداف کا نفاذ
ریلوے وزارت نے ہندوستانی ریل کو توانائی کے معاملے میں خود کفیل بنانے کے لئے بین الاقوامی ترقی کے محکمے (برطانیہ سرکار) کے ساتھ حسب ذیل سمجھوتہ کیاہے:
ریلوے کی وزارت نے توانائی کے شعبے کی ترقی کے شعبے میں تکنیکی پالیسی تحقیقی اور کاروباری پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے تعاون کے لئے مفاہمت نامے ؍ایم او سیز پر دستخط کئے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو سہارا دینا اورالیکٹرک گرڈ سے قابل تجدید توانائی کو جوڑنا ہے۔اس کا خاص مقصد پہلے سے زیادہ پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی بہتر توانائی سیکورٹی اور کم کاربن کے اخراج کا مقصد حاصل کرنا ہے۔
ہندوستانی ریلوے کے لئے یہ مفاہمت نامہ ؍ایم او سیز کا بندوبست ریلوے سیکٹر میں جدید ترقی اور معلومات کے علاوہ جانکاری کو شیئر کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ یہ مفاہمت نامہ ؍ایم او سیز قابل تجدید توانائی اورمعلومات ایک دوسرے کو فراہم کرنے کے لئے صلاح و مشورہ جیسے خصوصی ٹیکنالوجی شعبوں پر توجہ دیتے ہوئے تکنیکی ماہرین، رپورٹ اور تکنیکی دستاویزات کے علاوہ سیمینار؍ ورکشاپس کا تبادلہ کرنے کا پلیٹ فارم مہیار کراتاہے۔
*************