Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے ہندوستان اور جرمنی کے درمیان شہری ہوابازی کے شعبے میں تعاون کے ایک مفاہمت نامے کی منظوری دی ہے


 

نئی دہلی،27 جون 2018؍مرکزی کابینہ نے جس کی صدارت وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کی ۔ شہری ہوابازی کے شعبے میں تعاون کے لئے ہندوستان اور جرمنی کے درمیان ایک اعلامیہ کے تعلق سے مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کی منظوری دی ہے۔ اس مشترکہ اعلامیہ سے ہندوستان اور جرمنی کے درمیان  فضائی ٹرانسپورٹ کے محفوظ ، مؤثر اور تسلی بخش فروغ میں مدد ملے گی۔

مشترکہ اعلامیہ کی شکل میں یہ مفاہمت نامہ دونوں ملکوں کے درمیان شہری ہوابازی کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

دونوں ممالک کی خواہش ہے کہ وہ شہری ہوابازی کے شعبے میں معلومات اور تجربے کے تبادلے کے ذریعے تعاون میں اضافہ کیا جائے۔ اس مشترکہ اعلامیہ کا اصل مقصد مندرجہ ذیل شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

  1. ہوابازی کا تحفظ اور فضائی ٹریفک کا بندوبست

ہوابازی کی حفاظت سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں معلومات اور بہترین کارکردگی سے ایک دوسرے کا آگاہ کرنا، جن میں سیمیناروں ، مذاکروں ، دوروں اور دیگر موزوں سرگرمیوں کے ذریعے ایئرٹریفک کا بندوبست بھی شامل ہے۔

  1. ہیلی کاپٹر اڈوں اور ہیلی کاپٹر ایمرجنسی میڈیکل خدمات(ایچ ای ایم ایس)

ہیلی کاپٹر اڈوں اور ہیلی کاپٹر ایمرجنسی میڈیکل خدمات سے متعلق اطلاعات اور بہترین کارکردگی سے ایک دوسرے کو واقف کرانا۔

  1. ضابطے اور پالیسی

اہم بین الاقوامی مسائل پر آئی  سی اے او میں مسلسل تال میل۔

  1. کارپوریٹ اور بزنس ایویشن

کاروباری اور غیر تجارتی ہوابازی کے تعلق سے سہولتوں کے سلسلے میں معلومات کا تبادلہ۔

  1. ماحولیات
  1. ہوائی اڈوں کے تئیں حکومت کی فروگزاشت کے سلسلے میں تجربات کا تبادلہ، خاص طورپر ہوائی اڈوں کی ترقی اور منصوبہ بندی میں دیر پا اور ماحول دوست ترقی پر توجہ۔
  2. آب وہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کی اہمیت کے تعلق سے بین الاقوامی سطح پر تال میل اور اندرون ملک اور بین الاقوامی دونوں سطح پر ہوا بازی سے وابستہ زہریلی گیسوں کے اخراج(جی ایچ جی) کے مسائل پر توجہ دینا۔
  1. تربیت اور صلاحیت سازی

تکنیکی اور غیر تکنیکی تعاون اور تربیت میں شراکت داری کے امکانات تلاش کرنا ، خاص طورپر ہوا بازی کے تحفظ کے فروگزاشت کے معاملے میں۔

 

U: 3326