Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ نے ہند اور بحرین کے درمیان حفظانِ صحت کے میدان میں تعاون کے مفاہمت نامے کو منظوری دی


 

نئی دہلی،27؍جون /    وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے ہند اور بحرین کے درمیان حفظان صحت کے میدان میں مفاہمت نامے (ایم او یو) کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ اس ایم او یو کے تحت تعاون کے لئے درج ذیل میدانوں کا حاطہ کیا جائے گا۔

  • معلومات کا تبادلہ، جس میں نشریات اور تحقیقی نتائج (ریسرچ آؤٹ کم) بھی شامل ہیں۔
  • سرکاری افسران، تعلیمی اسٹاف؍عملے؍ادیبوں؍ اساتذہ؍ماہرین اور طلباء کے دورے۔
  • ورکشاپس اور تربیتی کورسوں میں شرکت۔
  • صحت ور طبی تحقیقی سرگرمیاں، دونوں پرائیویٹ شعبےاور تعلیمی (اکیڈمک) سطح پراور
  • دونوں طرف سے متفقہ طور پر فیصلہ کئے گئے کسی بھی شکل میں کوئی پیشہ۔
  • اس ایم او یو کی تعاون سے متعلق مزید تفصیلات بتانے اور اس کے نفاذ کی نگرانی کے لئے ایک ورکنگ گروپ قائم کیا گیاہے۔

 

 

U. No. 3319