پی ایم انڈیا
نئی دہلی،10؍ نومبر۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے 10 نومبر 2009 کو ہندوستان اور کولمبیا کے درمیان سرمایہ کاری کے تحفظ اور فروغ کیلئے دستخط شدہ معاہدےکے سلسلے میں آگے قدم بڑھاتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تشریحی اعلانیہ پر دستخط کئے جانے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تشریحی اعلانیے سے ہندوستان اور کولمبیا کے درمیان موجودہ معاہدے کی تشریح کرنے میں آسانی ہوئی، چونکہ اس کے اندر متعدد شق بشمول سرمایہ کاروں کی تعریف، سرمایہ کاری کی تعریف کیلئے اختیار کئے جانے والے تشریحی نوٹس شامل ہوں گے۔
علاوہ زیں شفافیت اور مساوات سے بھرپور معاہدے(ایف ای ٹی)، قومی معاہدے(این ٹی) اور سب سے زیادہ پسندیدہ ملکوں(ایم ایف این) جیسے امور بھی شامل ہوں گے۔
مشترکہ تشریحی اعلانیے/بیانات سے عموماً سرمایہ کاری معاہدے سے متعلق نظام کو مستحکم کرنے میں اہم تعاون فراہم ہوتا ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین بڑھتے ہوئے دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے(بی آئی ٹی)تنازعات میں اس طرح کے بیانات سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور ثالثی کرنے والے ٹرائبیونل کے سامنے اس کی مضبوط قدر و قیمت ہوگی۔
*****
(10.11.2017)
م ن۔ م ع ۔ک ا
U- 5644