Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کابینہ کو ہندوستان ، برطانیہ اور شمالی آئر لینڈ کے درمیان مویشی پروری، ڈیری اور ماہی پروری کے شعبوں میں تعاون کے بارے میں مفاہمت نامے کی جانکاری دی گئی


 

نئی دہلی۔28اگست۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے ہندوستان ، برطانیہ اور شمالی آئر لینڈ کے درمیان مویشی پروری، ڈیری صنعت اور مچھلی پالن کے شعبوں میں تعاون کے سلسلے میں ہوئے مفاہمت نامے کو منظوری دے دی ہے اور اس بارے میں جانکاری بھی دے  دی گئی۔اس مفاہمت نامے پر دستخط 17 اپریل 2018  کئے گئے۔اس مفاہمت نامے کا مقصد ہندوستان میں مویشیوں اور مچھلی پالن کی پیداوار میں اضافہ کرنے کے مقصد سے مویشی پالن ، دودھ کی صنعت اور ماہی پروری کے شعبے میں باہمی تعاون کر فروغ دینا ہے۔

اثرات

توقع ہے اس شراکت داری سے مویشیوں کی صحت، مویشیوں کی نسل کو بڑھانے اور ماہی پروری کو بہتر بنایا جاسکے گا۔اس کا مقصد گھریلو کھپت اور برآمد کے لئے ڈیری ،ماہی پروری اور جانوروں کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔یہ مفاہمت نامہ مویشیوں کو پالنے، ماہی پروری اور ڈیری صنعت پر حسب ذیل کے ذریعہ صلاح و مشورہ اور تعاون کو بڑھاوا دے گا۔

  • مویشی پروری، ماہی پروری اور متعلقہ معاملوں میں آپسی مفاد سے جڑے ہوئے معاملے
  • مویشیوں کی صحت اور مویشی پروری پالن پوشن ، دودھ اور ماہی پروری میں تعاون و اشتراک
  • مویشیوں کی پیداواریت اور پیداوار بڑھانے کے لئے نقصان والے علاقوں میں چارے اور کھانے کو زیادہ غذائیت بنانے کے لئے اور اس کی بڑی مقدار میں ڈھلائی کا انتظام اور طریقہ کار۔
  • مویشیوں، مویشی پروری اور جانوروں کی پیداوار میں تجارت سے متعلق معاملات میں ایمانداری۔
  • مویشیوں کے چارے کی فصلوں کے ساتھ اعلی تکنیک والے چارے میں پیڑوں کی نسلوں کی نرسریاں  کوفروغ دینا اور سوکھے والے علاقوں میں نمی والی مٹی کے تحفظ سمیت مربوط فارمنگ نظام کے تحت چارے والے پیڑوں کی نسلوں کے پودوں کے لئے جنگلوں کو بڑھانا۔
  • آپسی طور پر اتفاق کئے گئے علاقوں میں مطالعاتی دورے، ٹریننگ کے لئے سائنسی عملے کے تبادلے کے علاقے۔
  • معلومات اور مواصلاتی تکنالوجی کے استعمال  سمیت اختراعی زرعی توسیع سے متعلق کراس لرننگ کے لئے مشترکہ تحقیق کے واسطے اشتراک۔
  • مشترکہ مفاد کا کوئی اور دوسرا معاملہ

ہرفریق کے نمائندوں پر مشتمل ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیاجائے گا تاکہ ایک مشترکہ پروگرام ترتیب دیا جاسکے اور تعاون اور صلاح و مشورے کی راہ ہموار ہوسکے۔

پس منظر

 اس مفاہمت نامے پر دستخط  ہندوستان کی جانب سے  زراعت اور کسانوں کی بہبود  وزارت کے مویشی پروری ، ڈیری اور ماہی پروری کے محکمے نے کئے تھے۔ جبکہ برطانیہ اور شمالی آئر لینڈ کی جانب سے اس مفاہمت نامے پر دستخط وہاں کی ماحولیات، خوراک اور دیہی معاملات کے محکمہ کی طرف سے کئے گئے تھے۔ یہ دستخط مویشی پروری ، ڈیری اور ماہی پروری کے شعبوں میں تعاون کی غرض سے اپریل 2018 میں کئے گئے تھے۔

 

***********

(م ن ۔  ح   ا۔ ر ض۔ 28.08.2018 )

U –4490