پی ایم انڈیا
نئی دہلی۔24مئی؛ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کو الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان اور انگولا کے درمیان مفاہمت نامے سے مطلع کرایا گیا۔
اس مفاہمت نامے کا مقصد ای -حکمرانی، آئی ٹی تعلیم کے ایچ آر ڈی، اطلاعاتی تحفظ، الیکٹرانکس ہارڈوئیر مینو فیکچرنگ، آئی ٹی سے متعلق سافٹ وئیر صنعت، ٹیلی میڈیسن وغیرہ کے شعبوں میں قریبی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کو دو طرفہ اور علاقائی تعاون فریم ورک کے تحت اطلاعاتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے ابھرتے ہوئے اور آگے کے شعبو میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس وزارت نے آئی سی ٹی کے شعبے میں قریبی تعاون اور اطلاعات کے تبادلے کو فروغ دینے کی لیے مختلف ملکوں کی متعلقہ تنظیموں /ایجنسیوں کے ساتھ مفاہمت/ معاہدے کیے گئے۔
***********
U –2736