پی ایم انڈیا
نئی دہلی،27؍ مارچ، مرکزی کابینہ کی میٹنگ کو ، جس کی صدارت وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کی، ہندوستان اور مراقش کے درمیان نوجوانوں کے امور سے متعلق تعاون کے بارے میں ایک مفاہمت نامے سے واقف کرایا گیا جس پر فروری 2019 میں دستخط کئے گئے تھے۔
اس مفاہمت نامے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان نوجوانوں کے امور کے بارے میں تعاون کو مستحکم بنانا اور اس کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ یہ کام مختلف سرگرمیوں ، اطلاعات اور معلومات کے تبادلے سے متعلق امور نیز نوجوانوں کے تبادلوں کے ذریعے انجام دیا جائے گا۔
نوجوانوں کے امور کے بارے میں جن شعبوں میں تعاون کیا جائے گا وہ اس طرح ہیں:
مفاہمت نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سال 2019 سے دونوں ملک سالانہ بنیاد پر 20 ممبروں پر مشتمل نوجوانوں کے وفدوں کا تبادلہ کریں گے لیکن یہ مدت 10 سے زیادہ نہیں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-ج- ق ر)
(27-03-2019)
U-1689