پی ایم انڈیا
نئی دہلی۔26؍جولائی۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کرگل وجئے دیوس کے موقع پر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کرگل وجئے دیوس کے موقع پر احسان مند ملک اُن تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے آپریشن وجئے کے دوران ملک کی خدمت انجام دی۔ ہمارے بہادر سپاہیوں نے اس امر کو یقینی بنایا کہ بھارت محفوظ رہے اور اسی لئے انہوں نے ان لوگوں کو منہ توڑ جواب دیا جنہوں نے پُر امن ماحول کو زہرناک بنانے کی کوشش کی تھی۔
بھارت ،اٹل جی کے ذریعے آپریشن وجئے کے دوران، فراہم کرائی گئی غیرمعمولی سیاسی قیادت کو ہمیشہ تفاخر کے ساتھ یاد رکھے گا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ انہوں نے آگے آکر رہنمائی کا فریضہ انجام دیا تھا اور ہمارے مسلح دستوں کو تقویت پہنچائی تھی اور مطلع عالم پر بھارت کے موقف کو بہ خیر خوبی واضح کیا تھا۔
U- 3835
On #KargilVijayDiwas, a grateful nation pays homage to all those who served the nation during Operation Vijay. Our brave soldiers ensured that India remains protected and gave a befitting answer to those who tried to vitiate the atmosphere of peace.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 26, 2018
India will always remember with pride, the outstanding political leadership provided by Atal Ji during Operation Vijay. He led from the front, supported our armed forces and clearly articulated India’s stand at the world stage. #KargilVijayDiwas
— Narendra Modi (@narendramodi) July 26, 2018