Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

کرگل وجئے دیوس کے موقع پر جوانوں کو وزیراعظم کا خراج عقیدت


 

نئی دہلی۔26؍جولائی۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کرگل وجئے دیوس کے موقع پر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کرگل وجئے دیوس کے موقع پر احسان مند ملک اُن تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے جنہوں نے آپریشن وجئے کے دوران ملک کی خدمت انجام دی۔ ہمارے بہادر سپاہیوں نے اس امر کو یقینی بنایا کہ بھارت محفوظ رہے اور اسی لئے انہوں نے ان لوگوں کو منہ توڑ جواب دیا جنہوں نے پُر امن ماحول کو زہرناک بنانے کی کوشش کی  تھی۔

بھارت ،اٹل جی کے ذریعے آپریشن وجئے کے دوران، فراہم کرائی گئی غیرمعمولی سیاسی قیادت  کو ہمیشہ تفاخر کے ساتھ یاد رکھے گا۔  وزیراعظم نے کہا ہے کہ انہوں نے آگے آکر رہنمائی کا فریضہ انجام دیا تھا اور ہمارے مسلح  دستوں کو تقویت پہنچائی تھی اور مطلع عالم پر بھارت کے موقف کو بہ خیر خوبی واضح کیا تھا۔

 

U- 3835