پی ایم انڈیا
آپ لوگوں نے اپنا وقت دیا اور اپنے خیالات سے واقف کرایا اس کے لیے آپ کا ایک بار پھر شکریہ۔ آج ہماری بحث بہت کارگر اور مثبت رہی ہے۔
ہم سبھی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ایک عام حکمت عملی کا تیار کیا جانا بہت اہم ہے۔
اور ہم تعاون کے ساتھ حل تلاش کرنے پر بھی متفق ہوئے ہیں – ہم ایک دوسرے کے ساتھ اپنے علم ، بہترین طریقۂ کار، صلاحیتوں اور جہاں ممکن ہوگا وسائل بھی شیئر کریں گے۔
کچھ شراکت داروں نے خصوصی درخواستیں کی ہیں، جن میں ادویات اور آلات کے بارے میں کی جانے والی درخواستیں شامل ہیں۔ میری ٹیم نے احتیاط کے ساتھ ان باتوں کو نوٹ کیا ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم اپنے پڑوسیوں کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں کریں گے۔
ہمیں شراکت داری اور مل کر کام کرنے کے جذبے کے ساتھ اپنے افسران سے کہنا چاہیے کہ وہ قریبی رابطہ بنائے رکھیں اور ایک مشترکہ حکمت عملی تیار کریں۔
ہمیں اپنے ہر ایک ملک کے نوڈل ماہرین کو بھی شناخت کرنا چاہیے اور وہ بھی اب سے ایک ہفتے میں آج کی ہماری بات چیت پر عمل درآمد کے سلسلے میں اسی طرح کی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کر سکتے ہیں۔
عزت مآب،
ہمیں جنگ مل جل کر لڑنی ہے اور ہمیں مل جل کر ہی اس جنگ کو جیتنا بھی ہے۔
ہم پڑوسی ممالک کا تعاون دنیا کے لیے ایک ماڈل بن جانا چاہیے۔
میں اپنے تمام شہریوں کے لیے اچھی صحت اور ہمارے خطے میں اِس عالمی وبا سے نمٹنے کی اپنی متحدہ کوششوں کی کامیابی کی خواہشات کے ساتھ اپنی بات ختم کرتا ہوں۔
شکریہ،
بہت بہت شکریہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ ا گ ۔ م ت ح ۔
U- 1232
Some partners have made specific requests, including about medicine and equipment. My team has taken careful note of these. Let me assure you, that we will do our best for our neighbours: PM @narendramodi #SAARCfightsCorona
— PMO India (@PMOIndia) March 15, 2020
We have to fight this battle together, and we have to win it together.
— PMO India (@PMOIndia) March 15, 2020
Our neighbourhood collaboration should be a model for the world: PM @narendramodi #SAARCfightsCorona