کینیڈا کی وزیرِ خارجہ، محترمہ انیتا آنند نے آج وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران، وزیرِ اعظم مودی اور وزیرِ خارجہ آنند نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور تجارت، سائنس و ٹکنالوجی، دفاع، سلامتی، توانائی، تعلیم، عوام سے عوام کے تعلقات اور کثیر جہتی تعاون سمیت باہمی دل چسپی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرِ اعظم نے دوطرفہ مشغولیت میں رفتار کو برقرار رکھنے اور اسے ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جس میں جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (سی ای پی اے) پر مذاکرات کا جلد اختتام بھی شامل ہے۔
انھوں نے باہمی دل چسپی کی علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیرِ اعظم نے وزیرِ اعظم کارنی کو اپنی گرم جوش مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ ان کی مشغولیت کو جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔
***
(ش ح – ع ا)
U.No. 6097
Pleased to meet Canadian Foreign Minister Anita Anand. We had a productive discussion on further strengthening India-Canada ties in trade, technology, security, energy, education and people-to-people exchanges. India is committed to building a constructive and forward-looking strategic partnership with Canada that delivers tangible benefits to the people of both countries. @AnitaAnandMP
— Narendra Modi (@narendramodi) October 14, 2026