Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

گاندھی امن انعام دیئے جانے کے لئے منعقدہ تقریب میں وزیراعظم کی شرکت

گاندھی امن انعام دیئے جانے کے لئے منعقدہ تقریب میں وزیراعظم کی شرکت

گاندھی امن انعام دیئے جانے کے لئے منعقدہ تقریب میں وزیراعظم کی شرکت

گاندھی امن انعام دیئے جانے کے لئے منعقدہ تقریب میں وزیراعظم کی شرکت


 

نئی دہلی،26فروری؍    صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نےآج راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سال 2015 ،2016، 2017 اور 2018 کے لئے گاندھی امن انعام پیش کئے۔ تقریب میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے با وقار گاندھی امن انعام سے سرفراز کئےگئے لوگوں  اور تنظیموں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ انعامات اس وقت دیئے جا رہے ہیں جب ہندوستان مہاتما گاندھی  کی 150 ویں جینتی منا رہا ہے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر  اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ باپو کو انتہائی عزیز بھجن ’ ویشنو جن تو ‘ کو 150 ملکوں کے فنکاروں نے گایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا اشاریہ  ہے کہ دنیا  آج بھی گاندھی جی کے افکارکی معنویت  کو تسلیم کرتی ہے۔

وزیراعظم نے سووچھتا کےتئیں مہاتما گاندھی کی عہد بستگی کی بات بھی کی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ آزادی کی تحریک مہاتما گاندھی کی بصیرت افروز  قیادت کے سبب عوامی تحریک میں تبدیل ہو گئی انہوں نے مزید کہا کہ مہاتما گاندھی نے جن بھاگیداری اور جن آندولن کے دھاروں کو باہم ملا دیا  ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ  مہاتما گاندھی نے ہر شخص کے اندر یہ احساس جا گزیں   کیاکہ وہ ہندوستان کی آزادی کے لئے اپنا تعاون دے رہے ہیں۔

 

1234U. No.