پی ایم انڈیا
نئی دہلی،12۔اپریل ،وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ہائیڈرو کاربن کے شعبے میں تعاون کیلئے ہندوستان اور بنگلہ دیش کےدرمیان مفاہمتی لائحہ عمل پر دستخط کئے جانے کو منظوری دے دی۔
مجوزہ مفاہمتی لائحہ عمل (ایف او یو) کا مقصد امداد باہمی پر مبنی ادارہ جاتی لائحہ عمل (فریم ورک) میکانزم تیار کرنا ہے تاکہ مساوات اورباہمی فائدے کی بنیا دپر ہائیڈروکاربن کے شعبے میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو فریقی تعاون میں اضافہ ہو سکے۔
مجوزہ مفاہمتی عمل (ایف او یو) اپنی نوعیت کے اعتبارسے ہرحال میں قابل عمل (لازمی)نہیں ہوگااور اس کی مدت جواز پانچ سال ہوگی۔
م ن ۔م م ۔ ک ا
U- 1853
(12.04.17)
Words.159