Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

ہندوستان اور تیونس کےدرمیان انصاف کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمت نامے کو کابینہ کی منظوری


نئی دہلی،12۔اپریل ،وزیراعظم جناب نریندرمودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور تیونس کےدرمیان انصاف کے شعبے میں تعاون کے لئے مفاہمت نامے(ایم او یو) کو منظوری دے دی ہے۔

حالیہ برسوں میں ہندوستان اور تیونس کےدرمیان سماجی، ثقافتی اور تجارتی تعلقات مثبت سمت میں پروان چڑھے ہیں۔ انصاف کے شعبے میں تعاون کے لئے ایک معاہدے پر دستخط سے دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی اور انصاف کے شعبے سے متعلق اصلاحات کے ضمن میں ایک نئی جہت کا آغاز ہوگا۔

 

 

 م ن  ۔م م  ۔ ک ا

U- 1844

(12.04.17)

Words.134