پی ایم انڈیا
نئی دہلی۔24مئی؛ وزیراعظم کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور فرانس کے درمیان قابل تجدید توانائی کے شعبے میں اس مفاہمت نامے کو منظوری دے دی ہے جس پر نئی دلی میں 10 مارچ 2018 کو دستخط کئے گئے تھے۔
اس مفاہمت نامے سے فریقین کا مقصد باہمی طور پر شناخت کیے گیے شعبوں میں ہندوستان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی(این آئی ایس ای) اور توانائی کے متبادل ذرائع سے متعلق فرانسیسی ادارے سی ای اے کے درمیان فریق آئی ایس اے رکن ممالک میں پائلٹ پروجیکٹ کو نافذ کرنے اور اس پر عمل کرنے ے لیے کام کریں گے۔ یہ تعاون نئی ذرائع سے کیا جائے گا جن میں مشترکہ ریسرچ پروجیکٹ، مشترکہ آر اینڈ ڈی، مشترکہ ورکشاپ، متعلقہ شعبوں کے ماہرین کے تبادلے سمیت ریسرچ اور ٹیکنالوجی کا تبادلہ شامل ہے۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد مہارت کا تبادلہ اور اطلاعات کی نیٹ ورکنگ بھی ہے۔
اس مفاہمت نامے سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
***********
U – 2733