پی ایم انڈیا
نئی دہلی۔24مئی؛ وزیراعظم کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور مراقش کے درمیان قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ہند – مراقش تعاون کے بارے میں دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے اس مفاہمت نامے کو منظوری دے دی ہے جس پر نئی دلی میں 10 مارچ 2018 کو دستخط کئے گئے تھے۔
فریقین کا مقصد باہمی مفاد، برابری اور لین دین کی بنیاد پر جدید اور قابل تجدید توانائی کے معاملات میں تکنیکی طور پر دوطرفہ تعاون کی حوصلہ افزائی اور اس کو فروغ دینے کے لیے تعاون پر مبنی ادارہ جاتی تعلاقات کے لیے بنیاد قائم کرنا ہے۔ مفاہمت نامے میں تعاون کے شعبوں پر مبنی ادارہ جاتی تعلقات کے لیے بنیاد قائم کرنا ہے۔ مفاہمت نامے میں تعاون کے شعبوں سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے، نگرانی کرنے اور ان پر بات چیت کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ کمیٹی قائم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔ اس مفاہمت نامے کا مقصد مہارت کا تبادلہ اور معلومات کی نیٹ ورکنگ بھی ہے۔
اس مفاہمت نامے سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔
***********
U – 2730