پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو یورپی کمیشن کی صدر. ارسلا وان ڈیر لین ی کی جانب سے آج ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔
یوروپی کمیشن کے صدر نے وزیر اعظم مودی کی 75 ویں سالگرہ پر پرتپاک مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے سالگرہ کی نیک خواہشات پر اظہار تشکر کیا۔
وزیر اعظم نے آج یورپی یونین کے ذریعہ نئے اسٹریٹجک ہندوستان۔یو رپی کمیشن ایجنڈا کو اپنانے کی ستائش کی۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوری قوتوں کے طور پر، رہنماؤں نے باہمی خوشحالی کے لیے ہندوستان-یورپی یونین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ عالمی مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنے، استحکام کو فروغ دینے اور قواعد پر مبنی نظم کو فروغ دینے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔
رہنماؤں نے سال کے اختتام سے قبل ہندوستان-یورپی یونین ایف ٹی اے مذاکرات کے اختتام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستان یوکرین میں تنازعہ کے جلد اور پرامن حل کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر اعظم مودی نے اگلے سال ہندوستان میں منعقد ہونے والی ہندوستان-یورپی یونین سربراہی اجلاس کے لئے اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔
****
ش ح ۔ال
UR-6179
Always a pleasure to speak to President Ursula von der Leyen. Thank you for your warm birthday greetings. Delighted to know about the 'New Strategic EU-India Agenda' adopted today. India is ready to take the India-EU relationship to the next level. It is our shared commitment,…
— Narendra Modi (@narendramodi) September 17, 2025