Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

26۔11۔2017 کو آل انڈیا ریڈیو پر وزیراعظم کے من کی بات پروگرام کے 38ویں ایڈیشن کا متن


میرے پیارے ہم وطنوں، نمسکار! کچھ وقت پہلے، مجھے کرناٹک کے بالمتروں کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کا موقع ملا۔ ٹائمس گروپ کے ‘وجے  کرناٹکا’ اخبار نے بچوں کے دن کے موقعے پر ایک پہل کی، جس میں انہوں نے بچوں پر زور دیا کہ وہ ملک کے وزیر اعظم کو خط لکھیں۔ اور پھر انہوں نے اس میں سے کچھ منتخبہ  خطوط کو شائع کیا ۔ میں نے  ان خطوط کو پڑھا، میں نے انہیں بہت پسند کیا یہ ننھے-منهے لڑکے بھی، ملک کے مسائل سے واقف ہیں، ملک میں چل رہی بات چیت سے بھی واقف ہیں۔ کئی موضوعات پر ان بچوں نے  لکھا۔ شمالی کنڑ  کی، کیرتی ہیگڑے نے، ڈیجیٹل انڈیا اور اسمارٹ انڈیا منصوبہ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے مشورہ دیا کہ ہمیں اپنی تعلیم کے نظام میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج کل بچے کلاس روم ریڈنگ کرنا پسند نہیں کرتے، انہیں فطرت کے بارے میں جاننا اچھا لگتا ہے۔ اور اگر، ہم بچوں کو فطرت کی رپورٹس دیں گے تو شاید ماحول کے تحفظ میں، وہ آگے چل کر کے کام آ سکتے ہیں۔

لکشمیسورا سے ریڈا نداف ، اس بچے نے لکھا ہے کہ وہ ایک فوجی کی بیٹی ہے اور اس پر اسے فخر ہے۔ کون ہندوستانی ہو گا، جس کو فوجی پر  فخر نہ ہو! اور آپ ایک سپاہی کی بیٹی ہیں، یہ فخر کرنے کے لئے بہت فطری بات  ہے۔ کلبرگی سے عرفان بیگم نے لکھا ہے کہ اس کا اسکول ان کے گاؤں سے 5 کلومیٹر دور واقع ہے، جس کی وجہ سے انہیں گھر سے باہر نکلنا پڑتا ہے اور گھر واپس آنے میں بہت دیر رات ہو جاتی  ہے۔ اور، اس نے کہا کہ میں اپنے دوستوں کے ساتھ وقت نہیں گزار سکتا ہوں۔ اور انہوں  نے مشورہ دیا  ہے کہ نزدیک میں  ایک اسکول ہونا چاہئے۔ لیکن ہم وطنوں، مجھے اچھا لگا کہ ایک اخبار نے پہل کی اور مجھ تک یہ  پہنچے اور مجھے ان خطوں کو پڑھنے کا موقع ملا۔ میرے لیے بھی یہ ایک اچھا تجربہ تھا۔

میرے عزیز  ہم وطنوں، آج 26/11 ہے۔ 26 نومبر، یہ ہمارے آئین کا دن ہے۔ 1949 ء میں آج ہی کے دن  ، اسمبلی نے ہندوستان کے آئین کو منظور کیا تھا۔ 26 جنوری 1950 کو، آئین نافذ ہوا اور اس لیے تو ہم ، اس کو یوم جمہوریہ کے طور پر مناتے ہیں۔ ہندوستان کے آئین ، ہمارے جمہوریت کی روح ہے۔ آج کا دن، اسمبلی کے ارکان کو یاد کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی آئین بنانے کے لیے تقریباً تین سال تک سخت  محنت کی۔ اور جو بھی اس بحث کو پڑھتا ہے، ہمیں فخر ہوتا کہ قوم کو وقف زندگی کی سوچ کیا ہوتی ہے۔ کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ مختلف نوعیت سے بھرے اپنے ملک کی آئین بنانے کے لیے انہوں نے کتنی سخت محنت کی ہوگی؟ سوجھ بوجھ، مستقبل پر نظر ڈالے ہوں گے اور وہ بھی اس وقت، جب ملک غلامی کی زنجیر سے آزاد ہو رہا تھا۔ اسی آئین کی روشنی میں آئین سازوں، ان عظیم شخصیتوں کے خیالات کی روشنی میں ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کرنا، یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ہمارا آئین بہت وسیع ہے۔ شاید زندگی کا کوئی ایسا شعبہ نہیں ہے، فطرت کا کوئی ایسا موضوع نہیں ہے  جو اس سے چھوٹ گیا ہو۔ سبھی کے لیے یکساں اور سبھی کے تئیں حساسیت، ہمارے آئین کی شناخت ہے۔ یہ ہر شہری ، غریب ہو یا دلت، پسماندہ ہو یا محروم، قبائلی، خواتین سبھی کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم آئین کا حرف بہ حرف عمل کریں۔ شہری ہوں یا منتظم ، آئین کے اقدار کے مطابق آگے بڑھیں۔ کسی کو کسی بھی طرح سے نقصان نہ پہنچے۔ یہی تو آئین کا پیغام ہے۔ آج، یوم آئین کے موقعے پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی یاد آنا تو بہت فطری بات ہے۔ اس پارلیمنٹ میں اہم موضوعات پر 17 مختلف کمیٹیوں کو تشکیل دی گئی تھی۔ ان میں سے سب سے زیادہ اہم کمیٹیوں میں سے ایک، ڈرافٹنگ کمیٹی تھی۔ اور ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر ، پارلیمنٹ کی اس ڈرافٹنگ کمیٹی کے صدر تھے۔ ایک بہت بڑی اہم ذمہ دری کو نبھا رہے تھے۔ آج ہم بھارت کے جس آئین پر فخر  کرتے ہیں، اس کی تعمیر میں بابا صاحب امبیڈکر کی موثر قیادت کا ناقابل یقین اثر ہے۔  انہوں نے  اس بات کا یقین کیا کہ معاشرے کے ہر حصے کی فلاح و بہبودہو۔ 6 دسمبر کو اپنے مہاپری نروان دوس کے موقعے پر، ہم ہمیشہ کی طرح انہیں یاد کرتے ہیں۔ ملک کو خوشحال اور طاقتور بنانے میں بابا صاحب کا تعاون ناقابل فراموش ہے۔ 15 دسمبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی سالگرہ ہے۔ کسان کے بیٹے سے ملک کے مرد آہن بنے سردار پٹیل نے، ملک کو منظم کرنے کا غیر معمولی کام کیا تھا۔ سردار پٹیل صاحب بھی پارلیمنٹ کے رکن تھے۔ وہ بنیادی حقوق، فنڈامینٹل رائٹس ، اقلیتوں اور قبائلیوں پر بنی مشاورتی کمیٹی کے بھی صدر تھے۔

26/11 ہمارے آئین کا دن ہے لیکن یہ ملک کیسے بھول سکتا ہے کہ نو سال پہلے 26/11 کو، دہشت گردوں نے ممبئی پر حملہ کیا تھا۔ ملک ان جانباز شہریوں، پولیس والوں، حفاظتی دستوں،  ہر کسی کو یاد کرتا ہے، ان کو نمن کرتا ہے جنہوں نے جان گنوائی۔ یہ ملک کبھی ان کی قربانی کو نہیں بھول سکتا۔ دہشت گردی آج ملک کے ہر حصے میں اور ایک طرح سے روزانہ ہونے والے حادثات کا ، ایک خطرناک شکل اختیار کر لی ہے۔ ہم، ہندوستان میں تو پچھلے 40 سال سے دہشت گردی کی وجہ سے بہت کچھ برداشت کر رہے ہیں۔ ہزاروں ہمارے بے قصور لوگوں نے اپنی جان گنواےئی ہے۔ لیکن کچھ سال پہلے، ہندوستان جب دنیا کے سامنے دہشت گردی کے بارے میں بولتا  تھا، دہشت گردی سے مشکل دور کے متعلق بات کرتا تھو تو دنیا کے بہت لوگ تھے، جو اس کو سنجیدگی سے لینے کے لیے تیار نہیں تھے۔ لیکن جب آج، دہشت گرد ان کے اپنے درزاوں پر دستک دے رہا ہے تب دنیا کی ہر حکومت، انسانیت میں یقین رکھنے والا، جمہوریت میں بھروسہ کرنے والی حکومتیں، دہشت گردی کو ایک بہت بڑا چیلنج کے طور میں دیکھ رہی ہیں۔  دہشت گردی نے ملک کی انسانیت کو چیلنج کیا ہے۔ وہ انسانی قوت کو ختم کرنے پر نبرد آزما ہے۔ اور اس لیے، صرف ہندوستان ہی نہیں، ملک کی سبھی انسانی قوت کو یکجا ہو کر ، دہشت گرد کو شکست دے کر ہی رہنا ہوگا۔ بھگوان بدھ، بھگوان مہاویر، گرو نانک ، مہاتما گاندھی یہ ہی تو کرۂ عرض ہےجس نے عدم تشدد اور محبت کا پیغام دنیا کو دیا ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی ، ہمارے سماجی ڈھانچہ کو کمزور کر کے،  انہیں تباہ و برباد کرنے کا ناپاک کوشش کرتے ہیں۔ اور اس لیے ، انسانی قوت کا زیادہ بیدار ہونا وقت کی مانگ ہے۔

میرے پیارے ہم وطنوں، 4 دسمبر کو ہم سب یوم بحریہ، منائیں گے۔ ہندوستانی بحریہ، ہمارے ساحل سمندر کی حفاظت کر اسے تحفظ دیتا ہے۔ میں، بحریہ سے جڑے سبھی لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ آپ جانتے ہی ہوں گے کہ ہماری تہذیب  ندیوں کے ساحل پر فروغ پائی ہے۔ خواہ وہ سندھو ہو، گنگا ہو، جمنا ہو، سرسوتی ہو – ہماری ندیاں اور سمندر، اقتصادی اور اسٹریٹیجیک ، دونوں مقصد کے لیے اہم ہیں۔ یہ پوری دنیا کےلیے ہمارا گیٹ وے ہے۔ اس ملک کا، ہماری اسی سرزمین کا اوقیانوس کے ساتھ گہرا تعلق رہا ہے۔ اور جب ہم، تاریخ کی جانب نظر ڈالتے ہیں تو 900-800 سال پہلے چول ونش کے وقت ، چول نیوی  کو سب سے طاقتور بحریہ میں سے ایک مانا جاتا تھا۔ چول سامراج کی توسیع میں، اسے اپنے وقت کی اقتصادی سپر پاور بنانے میں ان کی بحریہ کا بہت بڑا حصہ تھا۔ چول بحریہ کی مہم، کھوج دورے کے بہت سی مثال ، سنگم ساہتیہ میں آج بھی دستیاب ہیں۔ بہت کم لوگوں کو پتہ ہوگا کہ ملک میں زیادہ تر بحریہ فوج نے بہت دیر کے بعد جنگی جہاوں پر خواتین کو جانے دیا جاتا تھا۔ لیکن چول بحریہ میں اور وہ بھی 900-800 سال پہلے، بہت بڑی تعداد میں خواتین نے اہم کردار ادا کی تھی۔ اور یہاں تک کہ خواتین، لڑائی میں بھی شامل ہوتی تھیں۔ چول راجاؤں کے پاس شپ بلڈنگ ، جہازوں کی تعیر کے بارے میں بہت سی وسیع معلومات ہوتی تھیں۔ جب ہم بحریہ کی بات کرتے ہیں تو چھترپتی شیواجی مہاراج اور بحریہ کی ان کے اہلیت کو کو کون بھول سکتا ہے۔ کونکن ساحل شعبے، جہاں سمندر کا اہم رول ہے، شیواجی مہاراج کی ریاست میں تھا۔ شیواجی مہاراج سے جڑے کئی قلعے جیسے سندھو درگ، مروڑ جنجیرا، سورن دُرگ وغیرہ یا تو ساحل سمندر کے ساحل پر واقع تھے یا تو سمندر سے گھرے ہوئے تھے۔ ان قلعوں کی حفاظت کی ذمہ داری مراٹھا بحریہ کرتی تھی۔ مراٹھا بحریہ میں بڑے بڑے جہازوں اور چھوٹی چھوٹی کشتیوں  کا کامبینیشن تھا۔ ان کی بحریہ  کسی بھی دشمن پر حملہ کرنے اور ان سے محفوظ رہنے میں بیحد ماہر تھی۔ اور ہم مراٹھا بحریہ کی بات کریں اور کانھوجی آنگرے کو یاد نہ کریں، یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مراٹھابحریہ کو ایک نئی سطح پر پہنچایا اور کئی جگہوں پر مراٹھا بحریہ فوج کے اڈے قائم کیے۔ آزادی کے بعد ہماری ہندوستانی بحریہ نے مختلف موقعوں پر اپنی بہادری دکھائی – خواہ وہ گوا کی آزادی کی لڑائی ہو یا 1971 کا ہندوستانی-پاکستان جنگ ہو۔ جب ہم بحریہ کی بات کرتے ہیں تو صرف ہمیں جنگ ہی نظر آتی ہے لیکن ہندوستان کی بحریہ، انسانیت کے کام میں بھی اتنی ہی بڑھ چڑھ کر کے آگے آئی ہے۔ اس سال جون کے مہینے میں بنگلہ دیش اور میانمار میں سائیکلون مورا کا خطرہ آیا تھا، تب ہماری بحریہ کی شپ ، آئی این ایس سمترا نے فوری طور پر ریسکیو کے لیے مدد کی تھی اور کئی ماہی گیروں کو پانی سے باہر محفوظ بچاکر بنگلہ دیش کے سپرد کیا تھا۔ س سال مئی جون میں جب سری لنکا میں سیلاب کی خطرناک آفت آئی تھی ، تب ہماری بحریہ کے تین جہازوں نے فوراً ہی وہاں پہنچ کر وہاں کی حکومت اور وہاں کے عوام کو مدد پہنچائی تھی۔ بنگلہ دیش میں ستمبر مہینے میں روہنگیا کے معاملے میں ہماری بحریہ کی شپ، آئی این ایس گھڑیال نے انسانی مدد پہنچائی تھی۔ جون مہینے میں پاپوا نیو گینی کی حکومت نے ہمیں ایس او ایس پیغام دیا تھا اور ان کے فشنگ بوٹ کے ماہی گیروں کو بچانے میں ہماری بحریہ نے مدد کی تھی۔ 21 نومبر کو مغرب خلیج میں ایک مرچنٹ وسیل میں قزاق کے حادثے میں بھی، ہمارا بحریہ کا جہاز آئی این ایس تری کھنڈ مدد کے لیے پہنچ گیا تھا۔ فیجی تک  طبی خدمات پہنچانی ہو، فوری طور پر راحت پہچانی ہو، پڑوسی ملک کو مشکل وقت میں انسای مدد پہنچانی ہو، ہماری بحریہ ہمیشہ فخرآموز کام کرتی رہی ہے۔ ہم ہندستانی، ہمارے حفاظتی دستوں کے تئیں ہمیشہ فخر اور عزت کا احساس رکھتے ہیں – چاہے وہ آرمی ہو، نیوی ہو، ایئر فورس ہو، ہمارے جوانوں کی ہمت، بہادری، دلیری ، قربانی ہر شہری ان کو سلام کرتا ہے۔ سو کروڑ شہری امن و سکون کی زندگی جی سکیں اس لیے وہ اپنی جوانی، ملک کے لیے قربان کر دیتا ہے۔ ہر سال 7 دسمبر کو آرمڈ فورسز فلیگ ڈے مناتا ہے۔ یہ ملک کے آرمڈ فورسز کے تئیں فخر کرنے اور عزت دینے کا دن ہے۔ مجھے خوشی ہے، اس بار وزارت دفاع نے 1 سے 7 دسمبر تک مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے – ملک کے شہریوں کے پاس پہنچ کر آرمڈ فورسز سے متعلق لوگوں کو جانکاری دینا، لوگوں کو بیدار کرنا۔ ہفتہ بھر بچے بڑے، ہر کوئی فلیگ لگائیں۔ ملک میں فوج کے تئیں عزت کی ایک تحریک کھڑی ہو جائے۔ اس موقعے پر ہم آرمڈ فورسز فلیگ تقسیم کر سکتے ہیں۔ اپنے آس پاس میں، اپنی جان پہچان میں جو آرمڈ فورسز سے جڑےہیں، ان کے تجربہ کو، ان کی بہادری بھرے کام کو ، اس سے جڑے ویڈیوز اور تصاویر ، #armedforcesflagday  پر پوسٹ کر سکتے ہیں۔ اسکولوں میں، کالج میں، فوج کے لوگوں کو بلا کر کے، ان سے فوج سے متعلق جانکاریاں لے سکتے ہیں۔ ہماری نئی نسل کو فوج سے متعلق جانکاریاں حاصل کرنے کا ایک اچھا موقع بن سکتا ہے۔ یہ موقع ہمارے آرمڈ فورسز کے سبھی جوانوں کی بہبود کے لیے رقم جمع کرنے کا ہوتا ہے۔ یہ رقم ، فوج کی فلاح بورڈ کے ذریعے سے جنگ میں شہید ہوئے فوجیوں کے کنبوں کو، زخمی فوجیوں کی فلاح کے لیے ان کے اوپر خرچ کی جاتی ہے۔ اقتصادی تعاون دینے کے لیے آپ مختلف ادائیگی کے بارے مین جانکاری ksb.gov.in   سے  لے سکتے ہیں۔ آپ اس کے لیے کیش لیس پیمنٹ بھی کر سکتے ہیں۔ آیئے، اس موقعے پر ہم بھی کچھ ایسا کریں، جس سے ہمارے مسلح افواج کی حوصلہ افزائی میں اضافہ کرے گا۔ ہم بھی ان کی فلاح کے لیے اپنا تعاون دیں۔

میرے پیارے ہم وطنوں، 5 دسمبر کو مٹی کا عالمی دن ہے۔ میں اپنے کسان بھائیوں بہنوں سے بھی کچھ باتیں کرنا چاہتا ہوں۔ زمین کا ایک اہم حصہ ہے مٹی۔ ہم جو کچھ بھی کھاتے ہیں وہ اس مٹی سے ہی تو جڑا ہوا ہے۔ ایک طرح سے پورا فوڈ چین، مٹی سے جڑا ہوا ہے۔ تصور کیجیے، اگر اس ملک میں کہیں بھی زرخیز مٹی نہ ہو تو کیا ہوگا؟ سوچ کر بھی ڈر لگتا ہے۔ نہ مٹی ہوگی، نہ درخت ہوں گے۔ انسانی زندگی کہاں ممکن ہے؟  حیاتیات کہاں ممکن ہے؟ ہماری تہذیب میں اس پر بہت پہلے سوچا گیا اور یہی وجہ ہے کہ ہم مٹی کی اہمیت کے تئیں، قدیم وقت سے بیدار رہے ہیں۔ ہماری تہذیب میں ایک جانب کھیتوں کے تئیں، مٹی کے تئیں، لوگوں میں بنا رہے ایسی کوشش ہے تو دوسری جانب ایسی سائنسی طریقہ ، زندگی کا حصہ رہی کہ اس مٹی کی غذائیت ہوتی رہی۔ میں ہماچل پردیش کے حمیرپور ضلعے کے ٹوہو گاؤں ، بھورنج بلاک اور وہاں کے کسانوں کے بارے میں میں نے سنا تھا۔ یہاں کے کسان پہلے غیرمتوازی طریقے سے فرٹیلائزر کا استعمال کر رہے تھے اور جس کی وجہ سے زمین کی صحت خراب ہوتی گئی۔پیداوار کم ہوتی گئی اور پیداوار کم ہونے سے آمدنی بھی کم ہو گئی اور مٹی کی بھی پیداواریت آہستہ آہستہ کم ہوتی جا رہی تھی۔ گاؤں کے کچھ بیدار کسانوں نے اس حالات کی اہمیت کو سمجھا اور اس کے بعد گاؤں کے کسانوں نے وقت پر اپنی مٹی کی جانچ کرائی اور جتنے فرٹیلائزر ، کھاد، مائیکرو نیوٹرینٹ اور نامیاتی کھاد کا استعمال کرنے کے لیے انہیں کہا گیا، انہوں نے اس مشورے کو مانا۔ اور آپ یہ نتیجہ سن کر حیران رہ جائیں گے کہ سوائل ہیلتھ کے ذریعے کسانوں کو جو جانکاری ملی اور اس سے ان کو رہنمائی ملی، اسکو نافذ کرنے کا نتیجہ کیا آیا؟ ربیع 17-2016 میں گیہوں کی پیداواری میں فی ایکڑ تین سے چار گنا کا ضافہ ہوا اور آمدنی میں بھی فی ایکڑ چار ہزار سے لے کر کے چھ ہزار روپئے تک کا اضافہ ہوا۔ اس کےساتھ ساتھ مٹی کی کوالٹی میں بھی بہتری آئی۔ فرٹیلائزر کا استعمال کم ہونے کی وجہ سے مالیاتی بچت بھی ہوئی۔ مجھے یہ دیکھ کر کافی خوشی ہوئی ہے کہ میرے کسان بھائی سوئل ہیلتھ کارد، دیئے گئے مشورے پر عمل کرنے کے لیے آگے آئے ہیں اور جیسے جیسے نتیجہ مل رہے ہیں، ان کا جوش بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ اور اب کسان کو بھی لگ رہا ہے کہ اگر فصل کی فکر کرنی ہے تو پہلے دھرتی ماں کا خیال رکھنا ہوگا اور اگر دھرتی ماں کا خیال ہم رکھیں گے تو دھرتی ماں ، ہم سب کو خیال رکھیں گی۔ ملک بھر میں ہمارے کسانوں نے 10 کروڑ سے زیادہ سوئل ہیلتھ کارڈ بنا لیے ہیں تاکہ وہ اپنی مٹی کو بہتر طور پر سمجھ سکیں اور اس کے مطابق فصل بھی بو سکیں۔  یہ تمام قسم کے سائنسی طریقوں سے ثابت ہوا ہے کہ دھرتی ماں  کی ضرورت سے زیادہ استعمال کی وجہ سے دھرتی ماں  کو سنگین نقصان پہنچا ہے۔ کسان زمین کا بیٹا ہے، ایک کسان کس طرح دھرتی  ماں کی بیماری کو دیکھ سکتا ہے؟ وقت کا  مطالبہ ہے، اس ماں بیٹے  کے تعلقات کو پھر سے ایک بار بیدار کرنے کی۔ کیا ہمارے کسان، ہمارے دھرتی کے بیٹے ، ہمارے دھرتی کے سنتان یہ عہد کر سکتے ہیں کیا کہ آج وہ اپنے کھیت میں جتنا یوریا کا استعمال کرتا ہے 2022 ، جب آزادی کے 75 سال ہوں گے، نصف استعمال بند کر دے گا؟ ایک بار اگر ماں دھرتی کا بیٹا، میرا کسان بھائی، یہ عہد کر لین تو دیکھیے کہ دھرتی ماں کی صحت میں بہتری آجائے گی، پیدواریت بڑھ جائے گی۔ کسان کی زندگی میں بدلاؤ آنا شروع ہو جائے گا؟

گلوبل وارمنگ، موسمیاتی تبدیلی اب ہم سب لوگ محسوس کرنے لگے ہیں۔ وہ بھی ایک وقت تھا کہ دیوالی  کے پہلے موسم سرما میں آ جاتا تھا۔  اب دسمبر دستک  دے رہا ہے اور سردی بہت آہستہ آہستہ قدم بڑھا رہی ہے۔ لیکن جیسے ہی سردی شروع ہو جاتی ہے، ہم سب کا تجربہ ہے کہ رزائی سے باہر نکلنا ذرا بھی اچھا نہیں لگتا ہے۔ لیکن، ایسے موسم میں بھی مسلسل بیدار رہنے والے لوگ کیسا نتیجہ لاتے ہیں اور یہ مثال ہم سب کے لیے تحریک دیتی ہے۔ آپ کو بھی سن کر کے حیرت ہوگی کہ مدھیہ پردیش کے ایک 8 سالہ معذور بچہ تشار، اس نے اپنے گاؤں کو کھلے میں رفع حاجت سے آزاد کرانے کی ذمہ داری اٹھا لی۔ اتنی وسیع سطح کا کام اور اتنا چھوٹا بچہ! لیکن جذبہ اور عہد، اس سے کئی گنا بڑے تھے، وسیع تھے اور مضبوط تھے۔ 8 سالہ بچہ بول نہیں سکتا لیکن اس نے سیٹی کو اپنا ہتھیار بنایا اور صبح 5 بجے اٹھ کر ، اپنے گاؤں میں گھر گھر جا کر لوگوں کو سٹی سے بیدار کر کے، ہاتھ کے ایکشن سے کھلے میں رفع حاجت نہ کرنے کے لیے تعلیم دینے لگا۔ ہر دن 40-30 گھروں مین جا کر کے سوچھتا کی تعلیم دینے والے اس بچے کی بدولت کمہاری گاؤں ، کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہو گیا۔ سوچھتا کو بڑھاوا دینے کی سمت میں اس ننھے بچے تشار نے تحریک دینے والا کام کیا۔ یہ دکھاتا ہے کہ سوچھتا کی نہ کوئی عمر ہوتی ہے، نہ کوئی سرحد۔ ہر لمحہ ہمیں کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ آج وہ ہر ایک شعبے میں اچھا کر رہے ہیں۔ چاہے کھیل کا شعبہ ہو، کوئی کمپٹیشن کا ہو، کوئی سماجی پہل ہو – ہمارے معزور بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتے ہیں۔ آپ سب کو یاد ہوگا ہمارے معزور کھلاڑیوں نے رئیو اولمپک میں بہتر مظاہر کرتے ہوئے 4 تمغہ جیتے تھے اور بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی چمپئن بنے تھے۔ ملک بھر میں الگ الگ طرح کی مقابلے  ہوتے رہتے ہیں۔ گذشتہ دنوں اودے پور میں 17ویں نیشنل پارا سویمنگ مقابلہ منعقد ہوئی۔ ملک بھر کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے ہمارے نوجوان معزور بھائی بہنوں نے اس میں حصہ لیا اور اپنے ہنر کا مظاہرہ کرایا۔ انہیں میں سے ایک ہیں گجرات کے 19 سال کے جگر ٹھکّکر، ان کے جسم کے 80 فیصد حصے میں پٹھے نہیں ہیں لیکن ان کی ہمت ، عہد اور ان کی محنت کو دیکھیے۔ نیشنل پیرا سوئیمنگ مقابلہ میں 19 سال کے جگر ٹھککر جس کے جسم میں 80 فیصد پٹھے نہ ہوں اور 11 میڈل جیت جائے۔ 70ویں نیشنل پیرا سوئیمنگ مقابلہ میں بھی انہوں نے گولڈ جیتا۔ ان کے اسی ہنر کا نتیجہ ہے کہ وہ ہندوستان کے اسپارٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعے 20-20 پارالیمپکس کے لیے منتخب ہوئے، 32 پارا تیراکوں مین سے ایک ہیں جنہیں گجرات کے گاندھی نگر میں سینٹر فار ایکسی لینس میں ٹریننگ دی جائے گی۔ میں نوجوان جگر ٹھککر کے جذبے کو سلام کرتا ہوں اور انہیں اپنی مبارکباد دیتا ہوں۔ آج معزور افراد کے لیے رسائی اور مواقعے پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ یہ ہماری کوشش ہے کہ ملک میں ہر شخص بااختیار ہو۔ ایک جامع سماج کی تعمیر کریں۔ سم’ اور مم کے خیال سے سماج میں ہم آہنگی بڑھے اور سب ایک ساتھ مل کر کے آگے بڑھے۔

کچھ دن بعد عید میلادالنبی کا تہوار منایا جائے گا۔ اس دن پیغمبر محمد صاحب کا یوم پیدائش ہے۔ میں سبھی ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ عید کا یہ تہوار ، سماج میں امن اور ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیے ہم سب کو نئی تحریک دے، نئی توانائی دے، نیا عہد کرنے کے قابل بنائے۔

(فون کال)

نمستے  وزیراعظم جی ، میں کانپور سے نرجا سنگھ بول رہی ہوں۔ میری آپ سے ایک گزارش ہے کہ اس پورے سال مین جو آپ نے اپنی من کی بات میں جو باتیں کہی ہیں، ان مین سے جو دس سب سے اچھی باتیں ہے ان کو آپ ہم سے دوبارہ شیئر کریں۔ جس سے کہ ہم سب کو پھر سے ان باتوں کو یاد ہو اور ہمیں کچھ سیکھنے کو ملے ۔ شکریہ۔

(فون کال ختم)

آپ کی بات درست ہے 2017 مکمل ہونے والا ہے، 2017 دروازے پر دستک دے رہی ہے۔ لیکن آپ نے اچھا مشورہ دیا ہے۔ لیکن آپ ہی کی بات سے مجھے، کچھ اور اس میں جوڑنے کا اور تبدیل کرنے کا من کرتا ہے۔ اور ہمارے یہاں تو گاؤں کے اندر جو ہمارے سینئر لوگ ہوتے ہیں، گاؤں میں جو بزرگ لوگ ہوتے ہیں، بڑے – بوڑھے ہمیشہ کہا کرتے ہیں – دکھ کو بھولو اور سکھ کو بھولنے مت دو۔ دکھ کو بھولیں، سکھ کو بھولنے نہ دیں۔ مجھے لگتا ہے، اس بات کو ہمیں عوام تک پہنچانی چاہیے۔ ہم بھی 2018میں اچھا یاد کرتے ہوئے، درست عہد کرتے ہوئے داخل ہوں۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے یہاں تو ، شائد دنیا بھر میں ہوتا ہے کہ سال کے آخر میں جب حساب کتاب کرتے ہیں، سوچ فکر کرتے ہیں، غور کرتے ہیں اور اگلے سال کے لیے منصوبہ بندی کرتے ہیں۔ ہمارے یہاں میڈیا میں تو، گزرے سال کی کئی دلچسپ واقعات کو پھر سے ایک بار دوبارہ یاد کرانے کی کوشش ہوتی ہے۔ اس میں مثبت بھی ہوتی ہے ، اور نفی بھی ہوتی ہیں۔ لیکن کیا آپ کو نہیں لگتا ہے کہ 2018 میں ہم داخل اچھی چیزوں کو یاد کر کے کریں، اچھا کرنے کے لیے کریں؟ میں آپ سب کو ایک مشورہ دیتا ہوں  کہ آپ سب 10-5 اچھی پوزیٹیو باتیں جو آپ نے سنیں ہو، آپ نے دیکھی ہوں، آپ نے محسوس کی ہوں ور جس کو اگر اور لوگ جانیں تو ان کو بھی ایک اچھا اثر پیدا ہوا۔ کیا آپ اس میں تعادن دے سکتے ہیں؟ کیا اس بار ہم اس سال کی اپنی زندگی کے 5 مثبت  تجربہ شیئر کر سکتے ہیں؟ چاہے وہ فوٹو کے ذریعے سے ہو، چھوٹی سی کوئی کہانی کے طور پر ہو، اسٹوری کے طور پر ہو، چھوٹے سے ویڈیو کے طور میں ہو، میں مدعو کرتا ہوں کہ 2018 کا استقبال ہمیں خوشگوار ماحول میں کرنا ہے۔ اچھی یادوں کے ساتھ کرنا ہے۔ مثبت  سوچ کے ساتھ کرنا ہے۔ مثبت  باتوں کو یاد کر کے کرنا ہے۔

آیئے، نریندر مودی ایپ پر ، مائی گوو پر یا سوشل میڈیا پر #PositiveIndia   کے ساتھ مثبت باتوں کو شیئر کریں۔ دوسروں کو تحریک دینے والے واقعات کو یاد کریں۔ اچھی باتوں کو یاد کریں گے تو اچھا کرنے کا موڈ بنے گا۔ اچھی چیزیں، اچھا کرنے کے لیے توانائی دے دیتی ہیں۔ اچھی –سوچ، اچھا –  عہد کا مقصد بنتا ہے۔ اچھی عہد، اچھے نتائج کے لیے آگے لے جاتا ہے۔

آیئے، اس مرتبہ کوشش کریں #PositiveIndia    دیکھیے، ہم سب مل کر کیا زبردست پازیٹیو وائب پیدا کر کے، آنے والے سال کا استقبال کریں گے۔ اس اجتماعی رفتار کی طاقت اور اس کا اثر ہم سب مل کر کے دیکھیں گے۔ اور میں ضرور اگلے من کی بات میں آپ کے ان #PositiveIndia    پر آئی ہوئی چیزوں کو ہم وطنوں کے درمیان پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

میرے پیارے ہم وطنوں ، اگلے مہینے ، اگلی من کی بات کے لے پھر آپ کے درمیان آؤں گا۔ بہت سی باتیں کرنے کا موقع ملے گا۔ بہت بہت شکریہ!