وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لمبنی کے اپنے ایک روزہ سفر کے دوران 16 مئی، 2022 کو وہاں مایا دیوی مندر کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ نیپال کے وزیر اعظم جناب شیر بہادر دیوبا اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر آرزو رانا دیوبا بھی تھیں۔
دونوں لیڈران نے مندر کے احاطہ کے اندر موجود اُس نشان والے پتھر کو خراجِ عقیدت پیش کیے، جو بھگوان بدھ کی پیدائش کے صحیح مقام کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ بودھ روایات کے مطابق کی جانے والی پوجا میں بھی دونوں لیڈران شامل ہوئے۔
دونوں وزرائے اعظم نے مندر کے بالکل بغل میں واقع اشوک کے ستون کے قریب چراغ روشن کیے۔ اس ستون کو شہنشاہ اشوک نے 249 قبل مسیح تعمیر کرایا تھا۔ بھگوان بدھ کے لمبنی میں پیدا ہونے کا پہلا دستاویزی ثبوت اس ستون پر درج ہے۔ اس کے بعد، دونوں وزرائے اعظم نے بودھی درخت کو پانی دیا۔ اس کے پودے کو بودھ گیا سے لایا گیا تھا، جسے وزیر اعظم جناب مودی نے 2014 میں بطور تحفہ پیش کیا تھا۔ دونوں لیڈران نے مندر کا دورہ کرنے والے مہمانوں کے لیے رکھے گئے رجسٹر پر دستخط بھی کیے۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 5410
Beginning the Nepal visit with prayers at the sacred Maya Devi Temple, Lumbini. pic.twitter.com/M1YZZhdyTH
— PMO India (@PMOIndia) May 16, 2022
I feel blessed to have prayed at the Maya Devi Temple on Buddha Purnima. May Lord Buddha bless us all and make our planet peaceful and prosperous. pic.twitter.com/hLJhZlHNL1
— Narendra Modi (@narendramodi) May 16, 2022
बुद्ध पूर्णिमाको अवसरमा मायादेवी मन्दिरमा प्रार्थना गर्न पाउँदा धन्य महसुस गरेको छु । भगवान बुद्धले हामी सबैको कल्याण गरुन् र हाम्रो जगतलाई शान्त र समृद्ध तुल्याउन् । pic.twitter.com/UzQH2K9nYe
— Narendra Modi (@narendramodi) May 16, 2022
A timeless bond of friendship…
— PMO India (@PMOIndia) May 16, 2022
Prime Ministers @narendramodi and @SherBDeuba at the Maya Devi Temple in Lumbini.pic.twitter.com/o5T6jEHd2e