Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کو برازیل کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز ’’دی گرینڈ کالر آف دی نیشنل آرڈر آف دی سدرن کراس‘‘ سے نوازا گیا

وزیراعظم کو برازیل کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز ’’دی گرینڈ کالر آف دی نیشنل آرڈر آف دی سدرن کراس‘‘ سے نوازا گیا


برازیل کے صدر عزت مآب لوئیز اناسیو لولا ڈسلوا نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو برازیل کے اعلیٰ ترین قومی اعزاز ’’دی گرینڈ کالر آف دی نیشنل آرڈر آف دی سدرن کراس‘‘ سے نوازا۔

وزیراعظم نے اس شاندار اعزاز پر برازیل کے صدر، حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ایوارڈ کو قبول کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ہندوستان کے 1.4 بلین لوگوں اور ہندوستان اور برازیل کے درمیان دوستی کے پائیدار بندھن کو خراج تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر لولا ہندوستان-برازیل اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معمار تھے اور یہ اعزاز دو طرفہ تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے ان کی انتھک کوششوں  کا اعزاز ہے۔

وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ اعزاز دونوں ممالک کے عوام کو اپنے گرم جوشی اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ترغیب دے گا۔

************

ش ح۔ع و۔ ج ا

 (U: 2582)