Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ شری وی ایس اچیوتانندن کی رحلت پر اظہار تعزیت کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ شری وی ایس اچیوتانندن کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے کہا؛

’’کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ شری وی ایس اچیوتانندن جی کی رحلت پر غمگین ہوں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے متعدد برس عوام کی خدمت اور کیرالہ کی ترقی کے لیے وقف کیے۔ میں ان کے ساتھ ہماری بات چیت کو یاد کرتا ہوں جب دونوں بطور وزرائے اعلیٰ ہم اپنی اپنی ریاستوں کی خدمت میں مصروف تھے۔ غم کی اس گھڑی میں میرے خیالات و احساسات ان کے کنبے اور حمایتیوں کے ساتھ ہیں۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2980