Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایک مضمون شیئر کیاہے، جس میں ہندوستان کے آئین کی انفرادیت اور سماجی و اقتصادی انصاف کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج اپنے تحریر کردہ ایک مضمون کو شیئر کیاہے، جس میں ہندوستان کے آئین اور دستور ساز اسمبلی کی انفرادیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہندوستان کا آئین کس طرح ان کی زندگی کے سفر کا ایک اٹوٹ حصہ رہا ہے۔

اس مضمون میں وزیر اعظم نے سماجی اور اقتصادی انصاف کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو نمایاں طور پر اجاگر کیا ہے۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ مضمون شیئر کرتے ہوئے لکھا:

’’اس مضمون میں، میں نے درج ذیل امور کو اجاگر کیا ہے:

ہمارے آئین اور دستور ساز اسمبلی کی انفرادیت۔

ہندوستان کا آئین کس طرح میری زندگی کے سفر کا ایک اٹوٹ حصہ رہا ہے۔

این ڈی اے حکومت نے آئین کو کس طرح مزید مستحکم کیا ہے۔

سماجی اور اقتصادی انصاف کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی کوششیں۔

میں نے ان امور کو بھی اجاگر کیا ہے:

گزشتہ پانچ دہائیوں تک ملک پر حکومت کرنے والوں نے کس طرح آئین کوپامال کیا۔

ایک پارٹی کس طرح ‘ورودھ پکش’ سے‘اورودھ پکش’ بن گئی ہے۔

انگریزی: nm-4.com/PxXR6o

ہندی: nm-4.com/HbHegQ”

 

 

***

ش ح۔م ع۔ف ر

U- 8285