Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ناری شکتی کی طاقت اور تعاون کو اُجاگر کرتے ہوئے سنسکرت سبھاشتم کا اشتراک کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ناری شکتی ایک مضبوط ہندوستان کی شناخت ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ملک کی مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں اپنے عزم  مصمم ، لگن اور خدمت کے جذبے کے ذریعے ہر شعبے میں ہندوستان کے فخر کو بڑھا رہی ہیں ۔

وزیر اعظم نے سنسکرت کا ایک شلوک شیئر کیا –

 

देव्या यया ततमिदं जगदात्मशक्त्या निश्शेषदेवगणशक्तिसमूहमूर्त्या ।

तामम्बिकामखिलदेवमहर्षिपूज्यां भक्त्या नताः स्म विदधातु शुभानि सा नः ।।

 

یہ شلوک یہ بتاتا ہے کہ ہم امبیکا کو اپنا عقیدت مند سلام پیش کرتے ہیں-جس کی پوجا تمام دیوتاؤں اور عظیم سنتوں کے ذریعہ کی جاتی ہے-جو اپنی روحانی طاقت کے ذریعے اس پوری کائنات میں پھیلی ہوئی ہے اور جو تمام دیوتاؤں کی اجتماعی طاقتوں کی ایک شکل ہے ۔مادر کائنات ہمیں بھلائی عطا کرے ۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ:

ہماری خواتین کی طاقت ایک مضبوط ہندوستان کی شناخت ہے ۔  ملک کی مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں اپنے عزم مصمم ، لگن اور خدمت سے ہر شعبے میں ہندوستان کے وقار کورفتار عطا کر رہی ہیں ۔

 

देव्या यया ततमिदं जगदात्मशक्त्या निश्शेषदेवगणशक्तिसमूहमूर्त्या ।

तामम्बिकामखिलदेवमहर्षिपूज्यां भक्त्या नताः स्म विदधातु शुभानि सा नः ।।

****

ش ح۔ش م۔ ش ا

U NO: 5942