پی ایم انڈیا
کیرلم کے گورنر راجیندر آرلیکر جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی سریش گوپی جی، جارج کوریئن جی، ارکانِ پارلیمنٹ اور ارکانِ اسمبلی، سابق مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر جی، خواتین و حضرات!
کوچی آنا ہمیشہ ہی ایک بہت ہی شاندار تجربہ ہوتا ہے۔ آج اس متحرک ساحلی شہر سے مجھے کیرلم کی ترقی کو مزید رفتار دینے کا موقع ملا ہے۔ تھوڑی دیر پہلے کیرلم کی ترقی سے متعلق تقریباً گیارہ ہزار کروڑ روپے کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور افتتاح کیا گیا ہے۔ میں کیرلم کے عوام کو ان منصوبوں کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔
اینڈے سہورت گڑے ،
خود کفیل بھارت بنانے کے لیے، ’میک ان انڈیا ‘کے لیے پیٹرولیم سیکٹر کی توسیع بہت ضروری ہے۔ آج کوچی ریفائنری میں پولی پروپیلین یونٹ کے سنگ بنیاد کے پیچھے بھی یہی مقصد کار فرما ہے۔ اس یونٹ سے ہر سال تقریباً چار لاکھ ٹن پولی پروپیلین کی پیداوار ہوگی۔ آنے والے وقت میں یہ پلانٹ پیکیجنگ، ٹیکسٹائل، آٹو موبائل، میڈیکل ڈیوائسز، جیسی کئی صنعتوں کو مدد فراہم کرے گا۔
اینڈے سہورت گڑے،
بھارت آج مینوفیکچرنگ کا ایک بہت بڑا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ اے آئی اور سیمی کنڈکٹر سیکٹر میں بھی ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ایسے ہر کام کے لیے زیادہ توانائی چاہیے، زیادہ سے زیادہ ’گرین‘اور ’کلین‘اینرجی کی ضرورت ہے۔ اور بھارت سولر پاور کے معاملے میں دنیا کے چوٹی کے ممالک میں سے ایک بن چکا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ کیرلم بھی سولر پاور جنریشن میں مزید آگے بڑھے۔ اسی مقصد سے آج ویسٹ کلاڈا میں 50 میگاواٹ کے فلوٹنگ سولر پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ کیرالہ میں تو بہت بڑی تعداد میں واٹر باڈیز (آبی ذخائر) موجود ہیں۔ اس لیے یہاں فلوٹنگ سولر پاور کے شعبے میں بہت زیادہ صلاحیت (پوٹینشل) بھی ہے۔
اینڈے سہورت گڑے ۔
آج دنیا جدید انفرااسٹرکچر (بنیادی ڈھانچے) پر ہونے والی سرمایہ کاری کے لیے بھارت کی بھرپور تعریف کررہی ہے۔ اس سال مرکزی حکومت کا جو بجٹ آیا ہے، اس میں بھی انفرااسٹرکچر کے لیے ریکارڈ فنڈ رکھا گیا ہے۔ انفرااسٹرکچر پر ہونے والی اس سرمایہ کاری کا بہت زیادہ فائدہ کیرلم کو مل رہا ہے۔ ’امرت بھارت اسٹیشن اسکیم‘ کے تحت شورنور جنکشن، کٹی پورم اور چنگناسیری ریلوے اسٹیشنوں کو جدید بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شورنور–نیلانبور ریل لائن کے ایک بڑے حصے کی برق کاری بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ آج پالکّڑ–پولاچّی ٹرین سروس کا آغاز بھی ہوا ہے۔ اس سے کیرلم اور تمل ناڈو، دونوں ریاستوں کے لوگوں کو مزید سہولت ہوگی۔
اینڈے سہورت گڑے ،
آج کیرلم کے کئی اہم روڈ پروجیکٹس کی بھی شروعات ہوئی ہے۔ چھ لین کی سڑک بننے سے الیکل پورٹ کی کنیکٹیویٹی بہتر ہوگی۔ چھ لین کے کوزی کوڈ بائی پاس سے ٹریفک جام کا مسئلہ کم ہوگا اور اس سے سفر کے وقت کی بھی بہت بچت ہوسکے گی۔ ان تمام پروجیکٹس سے کیرالہ کے کسانوں کو فائدہ ہوگا، یہاں سیاحت اور دوسری صنعتوں کو تقویت ملے گی۔
اینڈے سہورت گڑے،
انفرااسٹرکچر پر لگنے والا ہر روپیہ، نئے روزگار پیدا کرتا ہے۔ یہ جتنے بھی پروجیکٹس ہیں، ان سے کیرلم کے ہزاروں نوجوانوں کو نئے روزگار ملنے والے ہیں۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ یہ تمام پروجیکٹس ’ترقی یافتہ کیرلم‘ کے ہمارے عزم کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ایک بار پھر آپ سب کو بہت بہت مبارکباد۔
شکریہ!
********
ش ح۔م م۔ص ج
U. No. 3767
Speaking at the launch of development works in Ernakulam. These projects will promote industrial growth, boost tourism and enhance ease of living for the people of Keralam. https://t.co/R6i5F0ItEn
— Narendra Modi (@narendramodi) March 11, 2026
आत्मनिर्भर भारत बनाने के लिए, मेक इन इंडिया के लिए पेट्रोलियम सेक्टर का विस्तार बहुत आवश्यक है।
— PMO India (@PMOIndia) March 11, 2026
आज कोच्चि रिफाइनरी में पॉली-प्रोपाइलीन यूनिट के शिलान्यास के पीछे भी यही लक्ष्य है: PM @narendramodi
आज दुनिया आधुनिक इंफ्रास्ट्रक्चर पर हो रहे निवेश के लिए भारत की प्रशंसा करती है।
— PMO India (@PMOIndia) March 11, 2026
इस वर्ष जो केंद्र सरकार का बजट आया है... उसमें भी इंफ्रास्ट्रक्चर के लिए रिकॉर्ड फंड रखा गया है।
इंफ्रास्ट्रक्चर पर हो रहे इस निवेश का बहुत अधिक फायदा केरलम् को मिल रहा है: PM @narendramodi