پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج پردھان منتری گرام سڑک یوجنا(پی ایم جی ایس وائی-III) کو مارچ 2025 کے بعدتوسیع دیتے ہوئے مارچ 2028 تک جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت دیہی آبادیوں کو گرامین زرعی منڈیوں (جی آر اے ایم ایس)، ہائر سیکنڈری اسکولوں اور اسپتالوں سے مربوط کرنے والی اہم دیہی سڑکوں اور مرکزی راستوں کو مضبوط کیا جائے گا۔ اس اسکیم کے لیے نظرِ ثانی شدہ لاگت 83,977 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔
کابینہ نے اس کے علاوہ درج ذیل منظوری بھی دی:
فوائد:
پی ایم جی ایس وائی- IIIکی مدت میں توسیع سے اس کے سماجی و اقتصادی فوائد کا مکمل حصول ممکن ہو سکے گا کیونکہ اس کے تحت دیہی سڑکوں کی بہتری کے ہدف کو مکمل کیا جا سکے گا۔ اس سے دیہی معیشت اور تجارت کو نمایاں فروغ ملے گا کیونکہ زرعی اور غیر زرعی مصنوعات کے لیے منڈیوں تک رسائی بہتر ہوگی، نقل و حمل کا وقت اور لاگت کم ہوگی، اور دیہی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔بہتر کنکٹی ویٹی سے تعلیم اور صحت کی سہولیات تک رسائی میں بھی بہتری آئے گی، جس سے خاص طور پر دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں ضروری خدمات کی بروقت فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
اس منصوبے کے تسلسل سے براہِ راست تعمیراتی سرگرمیوں کے ذریعے اور بالواسطہ طور پر دیہی کاروبار اور خدمات کو فروغ دے کر روزگار کے وسیع مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ مجموعی طور پر، یہ توسیع دیہی اور شہری فرق کو کم کرتے ہوئے ہمہ گیر اور پائیدار ترقی میں مدد دے گی اور وکست بھارت 2047 کے وژن کو آگے بڑھائے گی۔
*****
ش ح-ا ع خ ۔ر ا
U-No- 6007