Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے اتحاد ، باہمی تعاون اور اجتماعی عزم کی طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک سنسکرت سبھاشتم شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب شہری ، اتحاد اور باہمی تعاون کے رشتوں سے بندھے ہوتے ہیں تو ملک کی طاقت کئی گنا بڑھ جاتی ہے ۔  جناب مودی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ہندوستان کے عوام کے اس اجتماعی عزم کے ذریعے ہی ملک مسلسل ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے ۔

 

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

 

जब नागरिक एकजुटता और आपसी सहयोग के सूत्र में बंधते हैं, तो राष्ट्र की शक्ति कई गुना बढ़ जाती है। भारतवासियों के इसी सामूहिक संकल्प से आज देश उन्नति की नित-नई ऊंचाइयों को छू रहा है।

 

धूमायन्ते व्यपेतानि ज्वलन्ति सहितानि च।

धृतराष्ट्रोल्मुकानीव ज्ञातयो भरतर्षभ॥

 

جس طرح لکڑی کے ٹکڑے الگ ہونے پر اپنی توانائی کا مکمل طور پرمظاہرہ نہیں کر سکتے ، بلکہ چمکتے ہوئے جلتے ہیں اوریہی لکڑی کے ٹکرے ایک ساتھ لانے پر روشنی اور گرمی پیدا کرتے ہیں ، اسی طرح کسی ریاست کی ترقی ، خوشحالی اور طاقت کا انحصار اتحاد ، باہمی تعاون اور اجتماعی عزم پر ہوتا ہے ۔

 

 

***

ش ح۔ م م ع۔ج ا

U- 7890