Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایشین گیمز میں چار دہائیوں بعد طلائی تمغہ جیتنے والی بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایشین گیمز میں چار دہائیوں بعد طلائی تمغہ جیتنے والی بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کامیابی شاندار مہارتوں اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، انہوں نے ٹیم کے عزم کو ترغیب آمیز قرار دیتے ہوئے اس کی ستائش کی۔

جناب مودی نے ٹیم کی آئندہ کوششوں کے لیے نیک ترین خواہشات پیش کیں اور امید ظاہر کی کہ یہ کامیابی ملک بھر میں ہاکی کے کھیل کی مقبولیت میں تعاون دے گی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم کے دفتر نے کہا؛

’’بھارتی ہاکی کے لیے ایک خصوصی لمحہ!

بھارت کے عوام بھارتی خواتین ہاکی ٹیم کی کامیابی پر مسرور ہیں، جنہوں نے ایشین گیمز میں ملک کے لیے مقتدر طلائی تمغہ جیتا ہے اور وہ بھی 4 دہائی بعد۔ یہ کامیابی شاندار مہارت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ ان کا عزم بھی بہت ترغیب آمیز ہے۔ ان کی آئندہ کوششوں کے لیے میری جانب سے نیک ترین خواہشات۔

امید کرتا ہوں کہ یہ کامیابی ملک بھر میں ہاکی کے کھیل کی مقبولیت میں تعاون دے گی: وزیر اعظم نریندر مودی@narendramodi‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4550