پی ایم انڈیا
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج وینیزویلا کی قائم مقام صدر محترمہ ڈیلسی روڈریگز سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے اس ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان توانائی، اہم معدنیات، ٹیکنالوجی، زراعت، صحت اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
جناب مودی نے کہا کہ وینیزویلا لاطینی امریکہ میں بھارت کا ایک بیش قیمت شراکت دار ہے اور اس کے ساتھ قریبی تعاون گلوبل ساؤتھ کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اپنے عوام کے باہمی فائدے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔
وزیراعظم نے ایکس پر لکھا:
‘‘وینیزویلا کی قائم مقام صدر محترمہ ڈیلسی روڈریگز سے ملاقات پر خوشی ہوئی۔ ہماری توانائی، اہم معدنیات، ٹیکنالوجی، زراعت، صحت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
لاطینی امریکہ میں ایک بیش قیمت شراکت دار کے طور پر وینیزویلا کے ساتھ ہمارا قریبی تعاون عالمی جنوب-گلوبل ساؤتھ کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ ہم اپنے ممالک کے عوام کے باہمی فائدے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔delcyrodriguezv @’’
Happy to meet with the Acting President of Venezuela, Ms. Delcy Rodríguez. We had extensive discussions on expanding our cooperation in energy, critical minerals, technology, agriculture, health and people-to-people ties.
As a valued partner in Latin America, our close… pic.twitter.com/TSQJjw50TB
— Narendra Modi (@narendramodi) June 4, 2026
********
ش ح- ظ الف– ش ہ ب
UR- 7987