وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 19 نومبر 2026 کو تقریباًً 4:30 بجے شام سشما سوراج بھون، نئی دہلی میں سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات سے متعلق محکمہ جاتی سربراہی اجلاس کے اختتامی سیشن میں شرکت کریں گے۔ وہ اس موقع پر مجمع سے بھی خطاب کریں گے۔
دو روزہ محکمہ جاتی سربراہی اجلاس، جو 18-19 نومبر 2026 کو منعقد کیا جا رہا ہے، سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات اور معذور افراد کی تفویضِ اختیارات کے شعبوں سے متعلق ریاستوں کی سیاسی قیادت اور اہلکاران کو ایک ساتھ لائے گا۔ یہ محکمہ جاتی سربراہی اجلاسوں کے سلسلے میں تیسرا ہے جس کا تصور وزیرِ اعظم نے کوآپریٹو فیڈرلزم کو مضبوط کرنے، قومی ترجیحات کی اجتماعی ملکیت کو فروغ دینے اور مرکز-ریاست کے قریبی تعاون کے ذریعے نتائج کو مہمیز کرنے کے لیے کیا تھا۔
سربراہی اجلاس چار اہم موضوعاتی شعبوں پر غور کرے گا:
نشہ مُکت بھارت کے لیے روک تھام اور منشیات کی طلب میں کمی کی حکمتِ عملی کا از سر نو تصور۔
ون نیشن ون اسکالرشپ پورٹل – قابلِ رسائی اس کالرشپس، بااختیار طلبہ۔
ابتدائی مداخلت اور معذوری کے بوجھ میں کمی
وِکست بھارت کے لیے سوگمیہ بھارت۔
محکمہ جاتی سربراہی اجلاس مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو تجربات کے تبادلے، بہترین طور طریقوں کو شیئر کرنے اور اہم شعبہ جاتی ترجیحات پر غور کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جس میں نفاذ کے چیلنجوں سے نمٹنے اور حکم رانی اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے پر توجہ دی جاتی ہے۔
***
(ش ح – ع ا)
U.No. 7862