Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نےمردوں کی بھارتی انڈر 18 ہاکی ٹیم کو مردوں کا انڈر 18 ایشیا کپ 2026 جیتنے پر مبارکباد دی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ہندوستان کے نوجوان ہاکی کھلاڑیوں کی شاندار حصولیابی  کی تعریف کی ۔ وزیر اعظم نے  مردوں کی بھارتی  انڈر 18 ہاکی ٹیم کو مردوں کا انڈر 18 ایشیا کپ 2026 جیتنے پر مبارکباد دی ۔

جناب مودی نے کہا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کھیل  اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ، جس کا اختتام فائنل میں ایک یادگار جیت کے ساتھ ہوا ۔ وزیر اعظم نے مشاہدہ کیا کہ یہ فتح نوجوانوں میں ہاکی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی بھی عکاسی کرتی ہے ، اور ٹیم کو ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’ہمارے نوجوان ہاکی کھلاڑیوں کی طرف سے ایک شاندار کامیابی!

مردوں کی بھارتی انڈر 18 ہاکی ٹیم کو مردوں کا انڈر 18 ایشیا کپ 2026 جیتنے پر مبارکباد ۔ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کھیل  اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ، جس کا اختتام فائنل میں ایک یادگار فتح کے ساتھ ہوا ۔ یہ فتح ہمارے نوجوانوں میں ہاکی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی بھی عکاسی کرتی ہے ۔ ٹیم کو ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات ۔

***

ش ح-ا ع خ    ۔ر  ا

U-No- 8067